Categories: عالمی

ایران کوامریکی پابندیوں سے 200ارب ڈالر کا نقصان پہنچ چکاہے:حسن روحانی

ایران کوامریکی پابندیوں سے 200ارب ڈالر کا نقصان پہنچ چکاہے:حسن روحانی

تہران،05مارچ( انڈیا نیرٹیو)

ایران کو 2018ءمیں امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی عاید کردہ دوبارہ پابندیوں کے بعد سے 200 ارب ڈالر کا نقصان پہنچ چکا ہے۔ایرانی صدر حسن روحانی نے جمعرات کو ایک نشری تقریر میں ملکی معیشت کو امریکی پابندیوں سے پہنچنے والے نقصان کا یہ تخمینہ ظاہرکیا ہے۔انھوں نے کہا کہ”اگر امریکا کی نئی انتظامیہ سابق انتظامیہ کی غلطیوں کا ازالہ کرنا چاہتی ہے تو ہم نے اس کے لیے راستہ صاف کردیا ہے۔“

انھوں نے کہا:”بعض دوست یہ کہہ رہے ہیں کہ امریکہ کو پہلے ایرانی قوم کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کرنا چاہیے۔اس مالی نقصان کا حجم 200 ارب ڈالر سے زیادہ ہے لیکن ہم یہ کہہ چکے ہیں کہ ہم ان نقصانات کے دعوے کو اگلے مرحلے کے لیے اٹھا رکھتے ہیں۔انھیں پہلے پابندیاں ہٹانےکے لیے اپنی خیرسگالی ظاہر کرنی چاہیے اور اپنی ذمہ داریوں کو پوراکرنا چاہیے۔“

امریکہ کے نئے صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ ایران کے ساتھ طے شدہ جوہری سمجھوتے میں دوبارہ شمولیت پر اپنی آمادگی کا اظہار کرچکی ہے لیکن اس نے یہ شرط عاید کررکھی ہے کہ ایران اس سے پہلے جوہری سمجھوتے کے تمام تقاضوں کو پورا کرے اور مقررہ حد سے زیادہ یورینیم افزودگی کی تمام سرگرمیاں معطل کردے۔

تاہم ایران یہ مطالبہ کرتا چلا آرہا ہے کہ امریکا کو پہلے ٹرمپ دور کی تمام پابندیوں کا خاتمہ کرنا چاہیے۔اس کے بعد ہی وہ جوہری سمجھوتے کی تمام شرائط کی پاسداری کرے گا اور یورینیم کو اعلیٰ سطح پر افزودہ کرنے کا عمل روک دے گا۔

امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2018ءمیں ایران سے 2015ءمیں طے شدہ سمجھوتے کو خیرباد کہہ دیا تھا اور ایران کے خلاف سخت پابندیاں عاید کردی تھیں۔صدر بائیڈن نے حال ہی میں ڈونلڈٹرمپ کے اس دعوے کی بھی تردید کی ہے کہ امریکہ کے جوہری سمجھوتے سے انخلا کے بعد ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی تمام پابندیاں بحال ہوگئی تھیں۔

بائیڈن انتظامیہ نے سابق صدر کے بعض اقدامات کو کالعدم قرار دے دیا اور اس نے حال ہی میں نیویارک میں ایرانی سفارت کاروں کے داخلی سفر پر عاید بعض سخت پابندیوں میں نرمی کردی ہے۔

واضح رہے کہ ایران ٹرمپ دور کی تمام پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کررہا ہے۔اس نے امریکا اور یورپی ممالک پر دباؤڈالنے کی غرض سے گزشتہ ہفتے جوہری توانائی کے عالمی ادارے(آئی اے ای اے) کے معائنہ کاروں کو اپنی جوہری تنصیبات کے معائنے سے بھی روک دیا تھا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago