Categories: عالمی

اسحاق ہرزوگ اسرائیل کے صدر منتخب

تجربہ کار سیاستداں اسحاق ہرزوگ اسرائیل کے 11 ویں صدر منتخب ہوئے ہیں۔ منگل کو یہاں 120 رکنی پارلیمنٹ میں خفیہ رائے شماری کی گئی۔ 60 سالہ ہرزوگ اسرائیل کی لیبر پارٹی کے سابق سربراہ اور حزب اختلاف کے رہنما ہیں جنہوں نے 2013 کے پارلیمانی انتخابات میں وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی۔

وہ ریوین ریولن کی جگہ لیں گے ، جو اگلے مہینے سبکدوش ہوں گے۔ وہ ایک مشہور صیہونی گھرانے سے ہیں۔ ان کے والد چیم ہرزوگ اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سفیر رہ چکے ہیں۔ اسحاق ہرزوگ اس سے قبل جیﺅش ایجنسی کے صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔ یہ ایک غیر منفعتی تنظیم ہے جو اسرائیل میں امیگریشن کو فروغ دینے کے لیے حکومت کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے۔قابل ذکر ہے کہ اسرائیل میں طویل سیاسی بحران کے درمیان گزشتہ دو سالوں میں چار قومی انتخابات ہوئے ہیں۔

واضح ہو کہ اسرائیل میں منعقد ہونے والے صدارتی انتخاب میں اسحاق ہرزوگ اسرائیل کے 11 ویں صدر منتخب ہوگئے۔ انہوں نے اپنے قریب ترین حریف میریم پیریٹز کو شکست دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہرزوگ نے رائے دہی میں 120 رکنی پارلیمان میں سے 87 ووٹ حاصل کئے جب کہ ان کی حریف میریم پیریٹز نے 27 ووٹ حاصل کئے۔جس کی بنا پر اسحاق ہرزوگ ملک کے گیارہویں صدر منتخب ہو گئے۔

اسرائیل میں ارکان پارلیمان صدر ریوان ریولین کی مدت صدارت ختم ہونے کی بنا پر نئے صدر کے انتخاب کے لیے یکجا ہو ئے تھے۔پارلیمان میں کی گئی رائے دہی کے دوران سابقہ مزدور پارٹی کے لیڈر اسحاق ہرزوگ اور مقبوضہ غزہ پٹی اور مشرقی القدس کے درمیان گیواد زی ایو کی یہودی آبادی کے مکین مراکشی نژاد صیہونی تحریک پسند میریم پیریٹز کے درمیان مقابلہ ہوا۔ ہرزوگ نے رائے دہی میں 120 رکنی پارلیمان میں 87 جبکہ ان کی حریف پیریٹز نے 27 ووٹ حاصل کئے جس کی بنا پر اسحاق ہرزوگ ملک کے گیارہویں صدر منتخب ہو گئے۔

یہودی ایجنسی کے صدر اور ساٹھ سالہ ہرزوگ سن 1983-1993 کے درمیان منتخب شدہ چھٹے صدر شائم ہرزوگ کے صاحب زادے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago