Categories: عالمی

اسرائیل کا مسجد اقصیٰ کا انتظام سعودی عرب کو دینے پر غور، عرب میڈیا کا دعویٰ

اسرائیل کا مسجد اقصیٰ کا انتظام سعودی عرب کو دینے پر غور، عرب میڈیا کا دعویٰ

الریاض،04جولائی(انڈیا نیرٹیو)

حالیہ دنوں میں مسجد اقصی میں فائرنگ، فلسطین اور اسرائیل کے درمیان 11 روزہ جنگ اور مسجد اقصی کے تئیں فلسطینیوں کی قربانی اور آئے دن ہونے والی جھڑپ کی وجہ سے اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کا انتظام سعودی عرب کو دینے پر غور کرنا شروع کر دیا۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ یائیر لپید کے متحدہ عرب امارات کے دو روزہ دورے کے دوران مسجد اقصیٰ کا انتظام سعودی حکومت کے حوالے کرنے سے متعلق بات ہوئی۔

اسرائیل مسجد اقصیٰ کے انتظام کے لیے ایک کونسل بنانے پر راضی ہوگیا جس کے تحت بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے انتظام و انصرام میں اب اردن کی حکومت کے ساتھ ساتھ سعودی حکومت بھی اپنا حصہ ڈالے گی۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ کا کلی اختیار و انتظام اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم کے پاس ہی رہے گا تاہم یہ واضح نہیں کہ انتظامی کونسل میں سعودی عرب کے علاوہ کسی اور ملک کو بھی حصہ بنایا جائے گا یا نہیں۔

واضح رہے کہ 60 کی دہائی میں ایک ہفتے کی جنگ کے بعد اسرائیل نے مغربی کنارے کے علاقوں پر بھی قبضہ کرلیا تھا جس کے بعد اسرائیل اور اردن کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت اردن کو متنازعہ علاقے میں مزاحمت نہ کرنے کی شرط پر مسجد اقصیٰ کا کسٹوڈین بنا دیا گیا تھا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago