Categories: عالمی

اسرائیل نے غزہ کے حوالے سے ترکی کا کوئی بھی کردار مسترد کردیا

مقبوضہ بیت المقدس،16جولائی(انڈیا نیرٹیو)

اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں ترکی کے لیے کسی بھی کردار کو مسترد کردیاہے اور وہ قیدیوں کے معاہدے کے معاملے میں قاہرہ کی ثالث کی حیثیت پر اصرار کرتا ہے۔ اس کی اطلاقع العربیہ نیوز چینل کے ذرائع نے دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تل ابیب نے انقرہ کی طرف سے فلسطینیوں کے ساتھ قیدی معاہدے میں ثالثی کی پیش کش کو مسترد کر دیا ہے۔

فلسطینی تنظیم ’حماس‘ نے کہا تھا کہ اس کے پاس قیدیوں کے تبادلے کے سلسلے میں اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کے لیے مضبوط کارڈ موجود ہیں، لیکن اس نے یہ واضح نہیں کیا کہ حماس کے پاس ایسا کیا کچھ ہے۔

’اسرائیل ہیوم‘ اخبار نے خبر دی ہے کہ اسرائیلی عہدیداروں نے مشورہ دیا ہے کہ " حماس "کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاملہ چند ہفتوں یا مہینوں میں حل ہو جائے گا۔اسرائیلی اخبار نے مصری انٹیلی جنس کے ایک اعلی درجے کے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دونوں فریقین کے مابین جنگ بندی کے بعد سے اب تک اس کیس میں کوئی ٹھوس پیشرفت نہیں ہو سکی ہے۔ اس میں اس بات کا ذکر کیا گیا ہے کہ اسرائیل کی سیاسی صورتحال اس میں پیش رفت میں رکاوٹ ہے۔ جب کہ قاہرہ موجودہ اسرائیلی حکومت کے عزائم سے کچھ زیادہ واقف نہیں۔

العربیہ / الحدث ذرائع نے اتوار کو اطلاع دی تھی کہ مصر اسرائیل میں صورت حال اور تبدیلیوں کا انتظار کر رہا ہے تاکہ وہ ایک تفصیلی نقطہ نظر پیش کریں۔ذرا کا کہنا تھا کہ تل ابیب اور حماس کے مابین قیدیوں کی ڈیل آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مصر نے گزشتہ ہفتے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ اس نے فلسطینی دھڑوں کو قاہرہ میں ایک ہنگامی اجلاس کی دعوت دی تھی، جس کا مقصد جنگ بندی سمیت متعدد امور پر متفقہ نقطہ نظر تک پہنچنا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago