Categories: عالمی

ایمٹی ایران کے خطرے کے بارے میں اسرائیل کی دنیا کو وارننگ

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اسرائیل کے قومی سلامتی کے مشیر ایال ہولاتا نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کیے تو دنیا کو غیر معمولی خطرات کا سامنا کرنا پڑے گا۔اتوار کے روز بحرین میں انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسٹریٹجک اسٹڈیز (<span dir="LTR">IISS</span>) کی ایک کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے ہمیشہ ایران کی جانب سے پورے خطے میں کی جانے والی تمام جارحانہ سرگرمیوں کے بارے میں بات کی ہے، جو تہران کے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی صورت میں ایک بہت بڑا خطرہ بن سکتا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
انہوں نے زور دے کرکہا کہ اگرایران نے اپنے جوہری عزائم مکمل کرلیے تو خطہ کبھی بھی ایسا نہیں ہوگا جیسا کہ ہم آج دیکھتے ہیں۔ اخبار یروشلم پوسٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ اگراس خطرے کو روکنے کے لیے اقدامات نہ کیے گئے تو دنیا کو شدید خطرات کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے ایٹمی ہتھیاروں کی نئی دوڑ کے بارے میں خبردار کیا جو موجودہ عدم پھیلاؤ نظام کو تباہ کر دے گی۔اسرائیلی عہدیدار نے نشاندہی کی کہ ایران نے پہلے جوہری ہتھیار تیار کرنے سے روکا تھا جب اسے پختہ ہدایت دی گئی تھی۔ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہ دینے کے لیے متحد کوششوں پر زور دیا تھا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
قابل ذکرہے کہ ہولاتا نے "ملیشیا، میزائل اور نیوکلیئر ہتھیاروں کا پھیلاؤ" کے عنوان حکومتی وزرااور خطے میں سیکیورٹی چیلنجز پر ماہرین کے سالانہ مناما ڈائیلاگ فورم میں شرکت کی۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہو سکتا ہے کہ امریکا اور اسرائیل ہر چیز پر متفق نہ ہوں لیکن ان کے اہداف مشترک ہیں جن میں ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنا اور اس کی علاقائی بالادستی کو محدود کرنا شامل ہے۔اسرائیلی عہدیدار کایہ بیان ایک ایسیوقت میں سامنے آیا ہیجب ایران کے لیے امریکی ایلچی، رابرٹ میلے نے گذشتہ جمعے کو خبردار کیا تھا کہ تہران جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے لیے ’پوانٹ آف نو ریٹرن‘کے قریب پہنچ گیاہے۔ انہوں نے ایران کی طرف سے یورینیم کی افزودگی کی مقدار بڑھانے پر بھی خبردار کیا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago