Categories: عالمی

اسرائلی قبضہ غیر قانونی، اسرائیل امن کی راہ میں اہم رکاوٹ: فلسطینی صدر محمود عباس

اسرائلی قبضہ غیر قانونی، اسرائیل امن کی راہ میں رکاوٹ: فلسطینی صدر محمود عباس

اسرائیل کی جانب سے فلسطین کو لگاتار نشانہ بنائے جانے کے درمیان امریکی صدر جو بائیڈن نے فلسطینی صدر محمود عباس سے فون پر گفتگو کی۔ جو بائیڈن نے اسرائیل اور غزہ کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمے پر زور دیا ہے اور اس دیرینہ تنازع کے دو ریاستی حل کی حمایت کا اعادہ کیا۔

صدر بائیڈن نے ہفتہ کے روز فلسطینی صدرمحمود عباس سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور یہ ان کا جنوری میں منصب صدارت سنبھالنے کے بعد فلسطینی صدر سے یہ پہلا رابطہ تھا۔ انھوں نے غزہ پر اسرائیلی فوج کی تباہ کن بمباری اور اسرائیلی علاقوں پر فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے راکٹ حملوں کے تناظرمیں تبادلہ خیال کیا ہے۔

ادھر، فلسطینی صدر محمود عباس نے امریکی صدر سے اسرائیل کی طرف سے کیے جا رہے حملوں کے خلاف اقدام اٹھانے کی اپیل کی۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق صدر محمود عباس نے کہا کہ جب تک اسرائیلی قبضہ نہیں ہٹ جاتا، امن کا قیام ممکن نہیں ہے۔فلسطینی خبررساں ایجنسی وفا کے مطابق ”جو بائیڈن نے صدر محمود عباس کو بتایا ہے کہ امریکا خطے میں تشدد میں کمی کے لیے متعلقہ فریقوں سے بات چیت کر رہا ہے۔“

انھوں نے یہ بھی کہا کہ ”امریکا مشرقی القدس (یروشلیم) کے علاقے شیخ جرّاح سے فلسطینیوں کی (جبری) بے دخلی کا مخالف ہے۔“گفتگو کے دوران محمود عباس نے کہا کہ فلسطینی عوام امن چاہتے ہیں۔ ایسے میں وہ اس مسئلہ پر بین الاقوامی ثالثی کے لئے بھی تیار نہیں ہیں۔ وہیں، امریکی صدر نے بھی امن قائم کرنے اور مغربی علاقہ میں قیام امن پر زور دیا۔خیال رہے کہ اسرائیل 10 مئی سے ہی غزہ کی پٹی پر بمباری کر رہا ہے جب کہ فلسطین کی جانب سے حماس ان حملوں کا جواب دے رہی ہے۔ غزہ میں اسرائیلی فوج حماس کے ٹھکانوں کے علاوہ عام لوگوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ اب اس نے اپنی فوج کو بھی میدان میں اتار دیا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago