Categories: عالمی

اسرائیلی کھجوروں کا اسکینڈل، متعدد فلسطینی تاجر اور سابق وزرا زیرِ حراست

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
فلسطین میں اینٹی کرپشن کمیشن کی جانب سے ’کھجور اسکینڈل‘کا معاملہ سرکاری استغاثہ میں پیش کیے جانے کے کئی ماہ بعد اس سلسلے میں متعدد ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ گرفتار شدگان میں فلسطینی کاروباری شخصیات اور سابق سرکاری عہدے داران شامل ہیں۔اس اسکینڈل کا تعلق اسرائیلی کھجوروں کی فلسطینی کھجوروں کے نام سے مارکیٹنگ اور ترسیل سے ہے۔ اس کے تحت اسرائیلی کھجوروں کی کھیپ کے لیے ایک سرٹیفکیٹ جاری کیا جاتا ہے جس میں کھجوروں کو فلسطینی مصنوعات قرار دیا جاتا ہے۔ اس کے بعد یہ کھجوریں مغربی کنارے میں داخل کی جاتی ہیں یا پھر بیرون ملک برآمد کر دی جاتی ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
فلسطینی ذرائع کے مطابق سرکاری استغاثہ نے گذشتہ دنوں کے دوران میں کھجور کمپنیوں کے کئی مالکان اور دو سابق فلسطینی وزراء کو حراست میں لیا ہے۔ یہ اقدام 2010ء کے فلسطینی ایکٹ نمبر 4 کی خلاف ورزی کے حوالے سے جاری تحقیقات کے سلسلے میں عمل میں آیا۔قانون کے مطابق اس خلاف ورزی پر دو سے پانچ سال کی قید اور مالی جرمانہ یا پھر قید اور جرمانے میں سے کوئی ایک سزا دی جا سکتی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
شفافیت سے متعلق فلسطینی باڈی "امان" نے چند برس قبل فلسطینی اینٹی کرپشن کمیشن کو ایک کیس ارسال کیا تھا۔ اس میں بتایا گیا تھا کہ بعض فلسطینی کمپنیاں اسرائیلی کھجوروں کو فلسطینی مصنوعات کا لیبل لگا کر فروخت کر رہی ہیں۔فلسطینی وزارت زراعت کے مطابق رواں سال فلسطینی کھجوروں کی پیداوار کا حجم 12 ہزار ٹن سے زیادہ ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
یہ پیداوار اریحا، اغوار، طوباس اور نابلس میں موجود تقریبا 3 لاکھ درختوں سے حاصل ہوتی ہے۔واضح رہے کہ کھجور اسکینڈل میں ملوث فلسطینی کمپنیاں اْن اسرائیلی بستیوں کے نزدیک واقع ہیں جو کھجور پیدا کرتی ہیں۔ یہ علاقے فلسطینی اتھارٹی کے دائرہ کار سے باہر ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago