Categories: عالمی

جنگ بندی کے باوجود مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی پولیس کی نمازیوں پر شیلنگ

جنگ بندی کے باوجود مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی پولیس کی نمازیوں پر شیلنگ

اسرائیلی پولیس نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کے بعد سیز فائر پر جشن منانے والے فلسطینی نوجوانوں پر دھاوا بول دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد احاطے میں جمع ہوکر فلسطینی نوجوانوں نے اسرائیل اور حماس کے درمیان سیز فائر پر جشن منایا۔نوجوانوں نے فتح کے گیت گائے اور شدید نعرے بازی کی جس پر قریبی موجود پولیس چیک پوسٹ سے درجنوں مسلح اہلکار مسجد اقصیٰ میں داخل ہوگئے اور نوجوانوں پر دھاوا بول دیا۔

اسرائیلی پولیس نے نوجوانوں کے مجمع پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور ہوائی فائرنگ کی تاہم نوجوان منتشر نہ ہوئے تو اہلکاروں نے گرنیڈ پھینکنا شروع کردیا۔پولیس کے حملے میں درجنوں فلسطینی لڑکے اور لڑکیاں زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سب کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔دوسری جانب سیز فائر کے بعد فلسطین میں بے گھر ہونے والے خاندان واپس اپنے تباہ حال گھروں کو لوٹ رہے ہیں، کئی عمارتوں کو چادروں کی دیوار سے رہنے کے قابل بنایا گیا تاہم یہاں کھانے پینے کی اشیا کا فقدان ہے۔

ادھر اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے تباہ ہونے والی ایک عمارت کے ملبے سے آج 3 سالہ بچی سمیت 9 لاشیں نکالی گئی ہیں۔ اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 66 بچوں سمیت 243 ہوگئی۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے 11 روز سے مسلسل جاری بمباری کو روکنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سیز فائر کا اعلان کیا تھا جسے حماس نے اپنی فتح قرار دیتے ہوئے غزہ میں جشن بھی منایا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago