Categories: عالمی

اسرائیلی صدر 15 برس بعد آج ترکی کا دورہ کر رہے ہیں ، وجوہات جان کر ہوجائیں گے حیران

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
تل ابیب،09مارچ(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اسرائیل کے صدر آئزک ہرزوگ آج بدھ کے روز ترکی کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔ وہاں وہ اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردگان سے ملاقات کریں گے۔ دورے کا مقصد دونوں ملکوں کے بیچ کئی برس تک جاری تناؤ کے بعد تعلقات کو بہتر بنانا ہے۔آئزک ہرزوگ کا یہ دورہ 2007ء  کے بعد کسی بھی اسرائیلی صدر کا ترکی کا پہلا دورہ ہو گا۔ توقع ہے کہ دونوں ملکوں کے صدور کی بات چیت میں یوکرین کے بحران کے علاوہ دیگر دو طرفہ امور زیر بحث آئیں گے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس سے قبل 2010ء میں امدادی جہازوں کے بیڑے پر اسرائیلی حملے میں ترکی کے 10 شہریوں کی ہلاکت کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات میں دراڑ پڑ گئی تھی۔ بعد ازاں 2016ء میں ترکی اور اسرائیل کے درمیان مصالحتی سمجھوتا طے پایا تھا۔ اس کے نتیجے میں دونوں ملکوں کے سفیروں کی واپسی دیکھی گئی۔ تاہم یہ مصالحت صرف دو برس بعد ہی ڈھیر ہو گئی۔ البتہ حالیہ چند مہینوں میں ترکی اور اسرائیل کے درمیان واضح قربت سامنے آئی ہے۔ گذشتہ برس جولائی میں آئزک ہرزوگ کے منصب سنبھالنے کے بعد دونوں ملکوں کے سربراہان کے بیچ کئی بات بات چیت ہو چکی ہے۔سال 2010ء کے بحران کے بعد اسرائیل نے یونان اور قبرص کے ساتھ تزویراتی اتحاد قائم کیا۔ مذکورہ دونوں ملکوں کے ترکی کے ساتھ تعلقات تناؤ کا شکار رہتے ہیں۔ دونوں ملکوں نے اسرائیل کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں بھی انجام دی ہیں۔اسرائیلی ذمے داران نے توقع ظاہر کی ہے کہ صدر آئزک ہرزوگ اور رجب طیب ایردوآن کے درمیان اسرائیلی گیس کی ترکی کے راستے یورپ برآمد کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago