Categories: عالمی

اسرائیل کا واشنگٹن پر ایران پر فوجی حملے کے لیے دباؤ: اسرائیلی میڈیا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
تل ابیب،08دسمبر(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اسرائیلی ویب سائٹس نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر دفاع بینی گینٹز اور موساد کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا اس ہفتے واشنگٹن میں صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران امریکا پر ایرانی اہداف پر فوجی حملے کے لیے دباؤ ڈالیں گے۔اسرائیلی اخبار ’ٹایمز آف اسرائیل‘ کی رپورٹ کے مطابق گینٹز اور بارنیا اپنے امریکی مذاکرات کاروں پر زور دیں گے کہ وہ ویانا میں تعطل کا شکار جوہری مذاکرات کو ایران کے بارے میں مزید فیصلہ کن اقدام کے طورپر لیں۔ وہ اس موقعے کو امریکیوں پر دباؤ کے لیے استعمال کریں گے تاکہ واشنگٹن کو تہران کے خلاف "پلان بی" پرعمل درآمد کے لیے تیار کرسکیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
تہران کے خلاف سخت پابندیوں کے مطالبے کے علاوہ یہ بھی بتایا گیا کہ اسرائیلی امریکا سے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کرنے کو کہیں گے۔اسرائیل کے عبرانی چینل 12 کی رپورٹ کے مطابق کسی بھی ممکنہ امریکی حملے کا ہدف ایران میں جوہری تنصیبات نہیں بلکہ یمن میں ایرانی اڈے جیسی جگہیں ہوسکتی ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس آپشن سے ایران کو اپنے موقف میں لچک پیدا کرنے اور اسے مذاکرات کی میز پر لانے پرمجبور کرنا ہے۔نیٹ ورک نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ اسرائیلی حکام امریکی انتظامیہ کو مطلع کریں گے کہ اسرائیل ایرانی اہداف کے خلاف اقدامات جاری رکھے گا۔حال ہی میں شائع ہونے والی رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے اسرائیل کو خبردار کیا تھا کہ یہ حملے نقصان دہ ہیں، کیونکہ ایران ہر دھچکے کے بعد جوہری سہولیات کو دوبارہ بہتر انداز میں تعمیر کرتا ہے۔یہ رپورٹیں ویانا میں ہونے والے جوہری مذاکرات کی معطلی کے بعد سامنے آئی ہیں جن میں ایران کی جانب سے ناممکن مطالبات پیش کیے گئے تھے۔گذشتہ ہفتے ویانا میں مذاکرات کے تعطل کے بعد امریکا نے کہا کہ ایران سنجیدہ دکھائی نہیں دیتا۔ امریکی اور یورپی حکام نے ایران پر سابقہ وعدوں سے مکرنے کا الزام لگایا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago