Categories: عالمی

غزہ پر اسرائیلی حملے جنگی جرائم ہوسکتے ہیں:سربراہ اقوام متحدہ انسانی حقوق

غزہ پر اسرائیلی حملے جنگی جرائم ہوسکتے ہیں:سربراہ اقوام متحدہ انسانی حقوق

اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق مشیل باشیلے نے کہا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی حملے جنگی جرائم کے زمرے میں آسکتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنیوا میں اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر مشیل باشیلے نے کہا کہ اگر غزہ پر اسرائیل نے بلاامتیاز اور اندھادھند بمباری اور فضائی حملے کیے ہیں تو یہ جنگی جرائم ہوسکتے ہیں، ان حملوں میں بڑے پیمانے پر عام فلسطینی شہریوں کی جانیں گئیں اور بہت تباہی ہوئی۔انہوں نے نشان دہی کی کہ 20 لاکھ کی آبادی والے چھوٹے سے علاقے غزہ میں سرکاری عمارتوں، رہائشی گھروں، بین الاقوامی امدادی انجمنوں، طبی مراکز اور میڈیا دفاتر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

مشیل باشیلے نے کہا کہ مجھے اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں میں تباہ کی گئی عمارتوں کو فوجی مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا تھا، اگر یہ حملے بلاامتیاز کیے گئے تو جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں۔

انہوں نے غزہ کی حکمراں جماعت حماس پر بھی اسرائیل پر بلاامتیاز راکٹ حملے نہ کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ اسرائیل نے مبینہ طور پر غزہ میں مسلح گروپس اور ان کے عسکری نظام کو نشانہ بنایا، لیکن ان حملوں میں بڑے پیمانے پر عام شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے جبکہ بہت زیادہ تباہی مچی اور شہریوں کے ساز و سامان کو شدید نقصان پہنچا، جس طرح اسرائیل کو اپنے شہریوں کے دفاع کا حق ہے اس طرح فلسطینیوں کا بھی حق ہے۔یہ خصوصی اجلاس او آئی سی کے ایما پر بلایا گیا تھا۔

غزہ پر حالیہ اسرائیلی بمباری میں 253 فلسطینی شہید ہوئے جن میں 66 بچے تھے، جب کہ 1900 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔دوسری جانب حماس کے اسرائیل پر راکٹ حملوں میں 12 افراد ہلاک ہوئے جن میں 2 غیرملکی افراد اور 2 بچے شامل ہیں۔ اقوام متحدہ کی جانب سے غزہ کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بھی کہا جاچکا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago