Categories: عالمی

بھارت بحر الکاہل خطہ میں امن اور سیکورٹی کے لیے جاپان اور امریکہ مل کر کریں گے کوشش :کملا ہیرس

بھارت بحر الکاہل خطہ میں امن اور سیکورٹی کے لیے جاپان اور امریکہ مل کر کریں گے کوشش :کملا ہیرس

واشنگٹن ، 18 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

امریکہ کی نائب صدرکملا ہیرس نے جاپان کے وزیر اعظم یوشیہدے سوگا سے ملاقات کے بعد کہا کہ بحر ہند خطہ میں امن اور تحفظ کے قیام کرنے کے لیے جاپان اور امریکہ ملکر کوشش کریں گے ۔

ہیرس نے کہا کہ ان کی سوگا کے ساتھ مثبت گفتگو ہوئیہے اورسوگا دنیا کے پہلے لیڈر ہے جو واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس آئے ہیں ۔ ساتھ ہی اس خطے میں امن ، سلامتی اور خوشحالی کے فروغ کے لئے مل کر کام کریں گے۔ ہیرس نے بھی وائٹ ہاؤس میں ان کا استقبال کیا۔ انہوں نے کہا کہ سوگا اور ان کی ملاقات کواڈ سمٹ کے دوران ہوئی تھی ۔

اس سمٹ میں جاپان ،آسٹریلیا اور بھارت بھی شامل ہوئے تھے ۔اس دوران ہماری دنیا کے سامنے سب سے بڑا چیلنج کیا ہے اور ہم ایک دوسرے کے تعاون سے کس طرح ان کا سامنا کر سکتے ہیں ۔ اس کو لے کر گفتگو ہوئی

قابل ذکر ہے کہ 12 مارچ کو چار کواڈ ممالک آسٹریلیا ، امریکہ ، جاپان اور ہندوستان کے اعلیٰ رہنماؤں کے درمیان بات چیت ہوئی تھی۔ اس دوران ہند بحر الکاہل کے خطے میں چین کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کو لے کر بات ہوئی اور انہیں کم کرنے کے لئے کواڈ ملک کس طرح ملک کر کام کر سکتے ہیں ، اس کو لے کرگفتگو کی گئی تھی ۔

جوبائیڈن اور جاپانی وزیراعظم کی ملاقات پر چینی سفارت خانے کا ردِعمل

امریکی صدر جوبائیڈن اور جاپانی وزیراعظم یوشی ہیدے سوگا کی ملاقات پر چینی سفارت خانے کا ردعمل سامنے آگیا۔چینی سفارت خانے نے اپنے بیان میں کہا کہ تائیوان، ہانگ کانگ اور سنکیانگ چین کے داخلی امور ہیں۔چینی سفارت خانے نے کہا کہ چین کے داخلی امور میں مداخلت نہیں کی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ امریکا جاپان کے مشترکہ بیان کی مخالفت کرتے ہیں۔چینی سفارتخانہ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ امریکا جاپان مشترکہ بیان خطے میں امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago