ہندوستان سے پولینڈ کے راستے کیف پہنچے، زیلنسکی سے ملاقات کریں گے
کیف، 21 مارچ (انڈیا نیرٹیو)
چین کے صدر شی جن پنگ کے دورہ روس کے دوران ہی جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا یوکرین پہنچ گئے ہیں۔ ہندوستان سے براہ راست کیف پہنچے کشیدا یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کریں گی۔ وہ پولینڈ کے راستے ٹرین کے ذریعے یوکرین پہنچے ہیں۔
جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا پیر کو ہندوستان کے دورے پر تھے۔ ہندوستان سے وہ براہ راست یوکرین پہنچے ہیں۔ وہ ہندوستان سے پولینڈ گیے۔ وہاں سے ٹرین کے ذریعے یوکرین کے دارالحکومت کیف پہنچے۔ جاپانی وزیر اعظم کی یوکرین میں اچانک آمد پر بات چیت کا دور شروع ہو گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ مئی میں جاپان میں جی-7 گروپ کے ممالک کی کانفرنس ہو رہی ہے۔ جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا اس گروپ کے واحد رہنما ہیں جنہوں نے ابھی تک یوکرین کا دورہ نہیں کیاتھا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ کشیدا اپنے ناقدین کو خاموش کرنے کے لیے جی-7 سربراہی اجلاس سے قبل یوکرین کا دورہ کر رہے ہیں۔ کشیدا یوکرین کی حمایت جاری رکھنے کے لیے کہہ سکتے ہیں۔
جاپان کے وزیر اعظم کا یوکرین کا یہ دورہ اس لیے بھی اہم سمجھا جا رہا ہے کیونکہ اس وقت چینی صدر شی جن پنگ بھی روس کے دورے پر ہیں۔ وہ ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کریں گے۔ ایسے میں امریکہ کے اتحادی ملک یوکرین کا اسی وقت دورہ کرنا اہم ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ فومیو کشیدا یوکرین کے صدرولادیمیر زیلنسکی کو بھی جی-7 کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے سکتے ہیں۔ اگر ایسا ہوا تو مستقبل میں اسکے بڑے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…