Categories: عالمی

جئے سندھ فریڈم موومنٹ کے کارکنا ن پرکریک ڈاؤن جاری: سندھ میں 87 افراد کے خلاف بغاوت کے الزامات عائد

اسلام آباد،28؍اپریل

پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع جامشورو میں 25 خواتین سمیت کم از کم 87 افراد کو بغاوت کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق پیر کی رات سندھی قوم پرست کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں، متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا، جن میں مرد اور خواتین بھی شامل ہیں، وہ مبینہ طور پر بزرگ قوم پرست رہنما جی ایم سید کی 27ویں برسی کے موقع پر ضلع جامشورو کے سان ٹاؤن میں منعقدہ ایک پروگرام میں شرکت کے بعد گھر واپس جا رہے تھے۔

پاکستان پولیس نے مختلف قوم پرست گروہوں سے تعلق رکھنے والے 190 کارکنوں کے خلاف پہلی تحقیقاتی رپورٹ (ایف آئی آر) درج کی ہے۔ شکایت کنندہ نے کہا کہ مشتبہ افراد نے پروگرام میں ریاست مخالف اور فوج مخالف نعرے لگائے۔منگل کو 87 ملزمان کو جامشورو کی انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی)یں پیش کیا گیا، جہاں انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ملزمان میں 25 خواتین بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے، کارکنوں کو امری، پٹارو ٹول پلازہ اور جامشورو روڈ کے دیگر حصوں سے گھر واپسی پر پولیس اور رینجرز اہلکاروں نے روک لیا۔کئی سرکردہ افراد کو حراست میں لیا گیا جن میں بزرگ قوم پرست شخصیت ڈاکٹر نذیر کھوکھر اور ان کی اہلیہ عذرا کھوکھر، فرمان سومرو اور ان کی اہلیہ فردوس سومرو، محمد علی اجن، ایاز دستی، گلزار شاہ، امیر علی تھہیم، محمد طاہر آفریدی، محمد ناصر، سعید احمد اور دیگر شامل ہیں۔

اس سے قبل جنوری میں، بزرگ قوم پرست رہنما جی ایم سید کے 118 ویں یوم پیدائش کے موقع پر جامشورو ضلع کے سان ٹاؤن میں "پاکستان مخالف" نعرے لگانے پر 50 سے زائد سندھی قوم پرستوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

واضح ہو کہ جئے سندھ فریڈم موومنٹ کی جانب سے پچیس اپریل دو ہزار بائیس کو سن شہر میں رہبر سندھودیش سائین جی ایم سید کے برسی کے حوالے سے ایک شاندار ریلی نکالی گئی تھے جس میں سینکڑوں عورتیں ، معصوم بچے اور ورکرس شامل تھے ۔ ریلی میں مرکزی بینر تھا جس پر سائیں جی سید اور مہاراجہ ڈاہر کی تصویریں ، یونائیٹیڈ نیشنس ، آمریکا ، یورپی یونین اور سندھودیش کے پرچم تھے اور جیئے سندھ فریڈم موومینٹ کی جانب سے مطالبات تھے ۔ جن میں سندھ کے وسائل میں جزیرے ، تیل ، گیس ، کوئلہ کے اوپر چین پاک اکنامک کاری ڈور نامنظور ، سندھ اور بلوچستان میں جینوسائیڈ نامنظور ، سندھ سے زبردستی ہندو اور کرسچن بیٹیوں کو اغوا کے جبرن مذہب تبدیلی نامنظور اور سندھودیش کی قومی آزادی کی بحالی کے لیئے انٹرنیشنل کمیونٹی کو مدد کی اپیل شامل تھے ۔

جئے سندھ فریڈم موومینٹ کی مرکزی رہنما چئیرمین سہیل ابڑو ، وائیس چئیرمین زبیر سندھی ، جنرل سیکریٹری غلام حسین شابرانی, ایڈیشنل سیکریٹری امر آزادی, سوڈھو سندھی, حفیظ دیشی، پرھ سندھو نے انسانی حقوق کی اداروں یونائیٹیڈ نیشنس ہیومن رائیٹس ، ایمنسٹی انٹرنیشل ، ہیمون رائٹس واچ ، ہیمون رائٹس اور مہذب ملکوں آمریکا ، یورپی یونین ، بھارت ، اسرائیل ، یورپی یونین ، آسٹریلیا سمیت دیگر سے اپیل کی ہے کے پاکستان کی جانب سے سندھ کے اندر ریاستی اداروں آء ایس آء اور ملٹری انٹیلیجنس کی جانب سے جاری آپریشن ذریعے جسفم کے سیاسی ورکرس جبری گم شدگیوں اور ایکسٹرا جوڈیشل کلنگ کا نوٹیس لیں اور سندھ کی قومی آزادی میں ہماری مدد کریں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago