Categories: عالمی

جو بائیڈن انڈو پیسیفک اقتصادی منصوبہ شروع کرنے کے لیے تیار، واشنگٹن ڈی سی بھارت کے لیے بڑے کردار نبھانے کا متمنی

نئی دہلی، 19؍مئی

امریکہ  ایشیا میں امریکی شمولیت کو بڑھانے کے لیے ایک طویل انتظار شدہ اقتصادی پہل، انڈو پیسیفک اقتصادی فریم ورک  شروع کرنے کیلئے تیار ہے۔ امریکی  صدر جو بائیڈن کے اگلے ہفتے کواڈ سمٹ کے لیے جاپان سمیت مشرقی ایشیا کے دورے کے دوران، خطے میں چین کے تیزی سے بڑھتے ہوئے غلبہ کو متوازن کرنے کے لیے یہ پروگرام  شروع کیا جائے گا۔

امریکہ اس بات کا خواہاں ہے کہ ہندوستان انڈو پیسیفک اکونومک فریم ورک  میں شامل ہو اور خطے میں ایک بڑا کردار ادا کرے۔ آئی پی ای ایف کو چین کو چھوڑ کر سپلائی چین کی تعمیر کے ذریعے اہم ہند۔بحرالکاہل کی معیشتوں کے ساتھ تعلقات کو بڑھانے کے امریکی عزائم کی عکاسی کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

آئی پی ای ایف کی توجہ سات پہلوؤں پر ہے، یعنی: تجارتی سہولت، خاص طور پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں  کے لیے؛ ڈیجیٹل معیشت اور ٹیکنالوجی کے معیارات؛ سپلائی چین لچک؛  ڈی  کاربنائزیشن اور صاف توانائی؛ انفراسٹرکچر؛ کارکنوں کے معیار؛ اور، مشترکہ دلچسپی کے دیگر شعبے۔ اگرچہ ان میں سے بہت سے شعبہ جنوبی، جنوب مشرقی مشرقی ایشیا کے ممالک سے متعلق ہیں، لیکن عمل درآمد کے مرحلے میں بڑے وسائل کی سرمایہ کاری اور فعال شرکت کی ضرورت ہوگی۔

پچھلے سال، ایسٹ ایشیا سمٹ میں بات کرتے ہوئے، بائیڈن نے کہا تھا کہ امریکہ شراکت داروں کے ساتھ انڈو پیسیفک اقتصادی فریم ورک کی ترقی کی تلاش کرے گا جو تجارتی سہولت، ڈیجیٹل معیشت اور ٹیکنالوجی کے معیارات، سپلائی چین کی لچک کے ارد گرد ہمارے مشترکہ مقاصد کی وضاحت کرے گا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago