Categories: عالمی

جوبائیڈن 28 جون کو اسرائیلی صدرریولین کی میزبانی کریں گے:وہائٹ ہاوس

جوبائیڈن 28 جون کو اسرائیلی صدرریولین کی میزبانی کریں گے:وہائٹ ہاوس

واشنگٹن،21جون(انڈیا نیرٹیو)

امریکی صدر جو بائیڈن 28 جون کو وائٹ ہاوس میں اسرائیلی ہم منصب ریوین ریولین کی میزبانی کریں گے۔وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر ریولین کے دورے سے امریکااور اسرائیل کے درمیان پائیدار شراکت داری اور ہماری حکومتوں اور عوام کے درمیان گہرے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

اسرائیلی صدرجولائی میں اپنی سات سالہ مدت ختم ہونے سے چندے قبل یہ دورہ کریں گے۔ان کہ جگہ اضحاق ہرزوگ کو رواں ماہ اسرائیل میں سابق وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی حکومت کے خاتمے کے موقع پر ہونے والے انتخابات میں ملک کا نیا صدر منتخب کیا گیا تھا۔

اسرائیل میں صدر کا کردار بڑی حد تک رسمی ہے لیکن اس منصب کا مقصد صہیونی ریاست میں مختلف نسلی اور مذہبی گروہوں کے درمیان اتحاد کو فروغ دینا بھی ہے۔جین ساکی نے کہا کہ ”صدرریولین کی مدتِ صدارت ختم ہو نے کو ہے، یہ دورہ گزشتہ برسوں کے دوران میں دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو مضبوط بنانے کے لیے ان کے کرداراور لگن کاایک اعتراف بھی ہے۔“

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago