Categories: عالمی

کملا ہیرس بنیں امریکہ کی پہلی خاتون صدر، امریکہ میں نئی تاریخ رقم

امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے طبی معائنے کے دوران نائب صدر کملا ہیرس کو مختصر دورانیے (سوا گھنٹے) کے لیے اقتدار منتقل کیا، جس کے بعد کملا ہیرس کو امریکہ کی تاریخ میں پہلی سیاہ فام ایشیائی نژاد نائب صدر کو ملک کی قائم مقام صدر بننے کا اعزاز حاصل ہوا۔وائٹ ہاؤس کے مطابق معمول کے طبی معائنے کے دوران صدر جو بائیڈن کی کلونو سکوپی کے لیے انہیں بے ہوش کرنے کے لیے اینستھیزیا دیا گیا۔صدر جو بائیڈن اپنی 79 ویں سالگرہ کے دن (امریکی وقت کے مطابق)جمعہ کی صبح دارالحکومت واشنگٹن سے کچھ دور واقع والٹر ریڈ میڈیکل سینٹر گئے تھے۔ جو بائیڈن امریکی تاریخ میں صدارت کے منصب پر فائز ہونے والے سب سے عمر رسیدہ صدر ہیں۔ واضح رہے کہ جنوری میں عہدہ سنبھالنے کے بعد صدر بائیڈن کا یہ پہلا طبی معائنہ ہے۔کلونو سکوپی کے دوران جو بائیڈن کو بے ہوش کیا گیا اور ماضی کی طرح نائب صدر نے اقتدار سنبھالا، جس میں امریکی مسلح افواج اور جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے پر کنٹرول بھی شامل تھا۔پریس سیکریٹری جین پساکی نے کہا کہ ’صدر بائیڈن مختصر مدت کی بے ہوشی کے دوران نائب صدر کو اقتدار منتقل کیا۔ نائب صدر نے اس دوران ویسٹ ونگ میں اپنے دفتری امور انجام دیے۔‘خیال رہے کہ 57 سالہ کملا ہیرس نائب صدر کے عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہیں۔جین پساکی نے بتایا کہ آئین کے مطابق اقتدار کی عارضی منتقلی سال 2002 اور 2007 میں بھی ہوئی تھی جب صدر جارج ڈبلیو بش کو اسی قسم کے طبی مرحلے سے گزرنا پڑا تھا۔

جو بائیڈن کی صحت سے متعلق تفصیلات پر نظر رکھنا اس لیے بھی ضروری ہے کیونکہ صدر جو بائیڈن کے آئندہ صدارتی انتخابات لڑنے کے ارادے کو مدنظر رکھتے ہوئے بھی ان کی صحت سے متعلق تفصیلات کو اہمیت دی جا رہی ہے کہ وہ اپنے ارادے پر قائم رہ سکیں گے۔انہوں نے صدر منتخب ہونے سے ایک سال قبل وعدہ کیا تھا کہ اپنی صحت کے تمام پہلوؤں سے متعلق ووٹرز کو ’مکمل شفافیت‘ کے ساتھ آگاہ رکھیں گے۔ وائٹ ہاؤس نے اس سال کے شروع میں یہ بھی کہا تھا کہ جو بائیڈن کے حتمی چیک اپ کے نتائج سے متعلق عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔

کملا ہیرس کو امریکی صدر کے اختیارات حاصل ہوں گے

امریکی نائب صدر کملا ہیرس صدارتی اختیارات حاصل کرنے والی پہلی امریکی خاتون ہوں گی۔ جو بائیڈن کی صحت کا باقاعدگی سے معائنہ کیا جا رہا ہے۔ اس دوران انہیں اینستھیسیا دیے جانے کی اطلاع ہے۔

کملا ہیرس کے پاس اس وقت تک صدارتی اختیارات ہوں گے جب تک بائیڈن بے ہوشی سے باہر نہیں آتے۔ جب تک وہ اپنے ہوش میں نہیں آتے، امریکی فوجی کمان اور دیگر تمام اہم کمانیں کملا ہیرس کے ہاتھ میں ہوں گی۔ اس وقت نائب صدر ویسٹ ونگ میں اپنے دفتر میں کام کرتی رہیں گی۔

امریکی صدر صحت کے معائنے کے لیے والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر پہنچے۔ صدر بننے کے بعد یہ ان کا پہلا معمول کا میڈیکل چیک اپ ہے۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری جین ساکی نے امریکی صدر کے طبی معائنے کے بارے میں ٹویٹ کیا۔ بائیڈن نے دسمبر 2019 میں اپنے جسم کا مکمل معائنہ کیا تھا۔ اس کے بعد ڈاکٹروں نے سابق نائب صدر کو’صحت مند‘ اور صدر کے فرائض کامیابی سے انجام دینے کے لیے موزوں پایا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago