Categories: عالمی

قازقستان نے ہندوستانیوں کے لیے ویزا استثنیٰ میں توسیع کی، پاکستانیوں کو انکار

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
قازقستان نے ہندوستانیوں کے لیے ویزا کی شرط میں استثنیٰ کو بڑھا دیا ہے۔ تاہم پاکستانیوں کوایسی چھوٹ دینے سے انکار کر دیا ہے۔ اب ہندوستانی شہری قازقستان سمیت 61 ممالک میں بغیر ویزا کے سفر کر سکیں گے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
میڈیا رپورٹس کے مطابق قازقستان جانے والے ہندوستانیوں کو ویزے کی ضرورت نہ پڑے، اس لیے قازقستان سے خصوصی استثنیٰ کی ضرورت تھی۔ دنیا کے 60 ممالک میں ہندوستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کو پہلے سے ویزا لینے کی ضرورت نہیں پڑتی ہے۔ وہ صرف اپنے پاسپورٹ کی بنیاد پر متعلقہ ملک کا سفر کر سکتے ہیں۔ ان ممالک میں پہنچنے کے بعد ہی انہیں سفری اجازت نامہ جاری کیا جاتا ہے۔ اب قازقستان نے ہندوستانیوں کو ویزا سے استثنیٰ فراہم کر دیا ہے۔ بھارت کے علاوہ پاکستانی شہریوں کے لیے بھی اسی طرح کی چھوٹ کی درخواست کی گئی تھی تاہم قازقستان کی قیادت نے پاکستانی شہریوں کے لیے ایسی چھوٹ دینے سے انکار کر دیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اب قازقستان جانے والے ہندوستانی شہریوں کو اس کے لیے خصوصی ویزا جاری کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ وہ براہ راست قازقستان پہنچ سکیں گے اور وہاں سفری اجازت نامہ حاصل کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ بھوٹان، کوک آئی لینڈ، بارباڈوس، کمبوڈیا، فجی، ڈومینیکا، انڈونیشیا، مائیکرونیشیا، ہیٹی، لاؤس، مارشل آئی لینڈز، مونٹسیراٹ، مکاو (ایس اے آر چین)، نیوو، سینٹ لوشیا، مالدیپ، پلاو جزائر، ترینیداد اینڈ ٹوباگو، میانمار، تووالو، برٹش ورجن آئی لینڈ، نیپال، ساموا، گریناڈا، سری لنکا، وانواتو، جمیکا، تھائی لینڈ، سینٹ کٹس اینڈ نیوس، تیمور لیسٹے، سینٹ ونسنٹ اینڈ گریناڈائنز، ایران، البانیہ، بولیویا، قطر، سربیا، ایل سلواڈور، اردن، عمان، بوٹسوانا، برونڈی، کیپ ورڈے جزائر، کومورو جزائر، ایتھوپیا، گبون، گنی بساؤ، مڈغاسکر، موریطانیہ، ماریشس، موزمبیق، روانڈا، سینیگال، سیشلز، سیرا لیون، صومالیہ، تنزانیہ، ٹوگو،تیونس، یوگانڈا، زمبابوے کا سفر بھی  ہندوستانی شہری بغیر ویزا کے کر سکیں گے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago