Categories: عالمی

کویت میں یکم اگست سے کووِڈ-19 کی ویکسین لگوانے والےغیرشہریوں کو داخلے کی اجازت

کویت میں یکم اگست سے کووِڈ-19 کی ویکسین لگوانے والےغیرشہریوں کو داخلے کی اجازت

کویت سٹی،18جون(انڈیا نیرٹیو)

کویت نے یکم اگست سے صرف ان غیرشہریوں (تارکینِ وطن) کو ملک میں داخلے کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے جنھوں نے کووِڈ-19 کی کسی ویکسین کی دونوں خوراکیں لگا رکھی ہوں گی۔کویتی حکومت نے اس کے ساتھ یہ شرط بھی عاید کی ہے کہ کسی فرد کو لگائی گئی ویکسین خلیجی ریاست کی منظورشدہ ہونی چاہیے۔

یکم اگست کے بعد کویت جانے کے خواہاں افراد کو پرواز سے قبل پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔کویت میں آمد کے بعد سات روز تک اپنے گھر یا جائے قیام پر قرنطین میں رہنا ہوگا اور اس دوران میں ایک اور ٹیسٹ کرانا ہوگا۔کویت کی سرکاری خبررساں ایجنسی کونا کے مطابق کابینہ نے یہ فیصلہ بھی کیا ہے کہ یکم اگست کے بعد مکمل ویکسین لگوانے والے افراد ہی کو ملک سے باہر سفر کی اجازت ہوگی۔

کویتی کابینہ کے ایک اورفیصلے کے مطابق 27 جون سے صرف ویکسین لگوانے افراد کو ریستورانوں ،کیفے خانوں ، ہیلتھ کلبوں، حماموں اور بڑے کاروباری مراکز میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔

کویت کے علاوہ تین اور خلیجی ممالک بحرین ، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کووِڈ-19 کی روک تھام کے لیے نئی نئی قدغنیں عاید کررہے ہیں اور انھوں نے کاروباری مراکز، شاپنگ مالوں ،عوامی مقامات اور تفریح گاہوں میں داخلےکے لیے ویکسین لگوانے کی شرط عاید کردی ہے۔واضح رہے کہ کویت نے پہلے ہی کووِڈ-19 کی ویکسین نہ لگوانے والے اپنے شہریوں پر 22 مئی سے بیرون ملک سفر پر روانہ ہونے پابندی عاید کررکھی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago