Categories: عالمی

کِم جونگ ال کی 10ویں برسی پر شمالی کوریا میں 11 روز تک ہنسنے پر پابندی عائد

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
شمالی کوریا میں عوام پر 11 دن کے لیے ہنسنے پر پابندی لگادی گئی ہے۔ یہ پابندی شمالی کوریا کے سابق سپریم لیڈر کِم جونگ ال کی 10ویں برسی پر لگائی گئی ہے۔11 روزہ سوگ میں ہنسی کے ساتھ ساتھ شراب نوشی پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔یاد رہے کہ شمالی کوریا کے سابق رہنما کِم جونگ ال 2011 میں 69 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے تھے، ان کی 17 سالہ حکمرانی کو شمالی کوریا کی تاریخ کا تاریک ترین دور سمجھا جاتا ہے۔  </p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
شمالی کوریا کے سرحدی شہر سینوئجو کے ایک شہری نے ریڈیو فری ایشیا کو اس حوالے سے بتایا کہ اب آنجہانی سابق لیڈر کے بیٹے کے عہد میں شمالی کوریائی عوام پر 11 روز کے لیے حکومت نے ہنسنے، شراب نوشی، روزانہ کی گھریلو شاپنگ (گروسری) کرنے یا پھر کسی بھی قسم کی تفریح پر مبنی سرگرمیوں میں شرکت پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس نے مزید بتایا کہ ماضی میں ان پابندیوں پر عملدرآمد نہ کرنے والے کافی لوگ پکڑے جاچکے ہیں اور انھیں حکومت نے نظریاتی مجرم قرار دیا تھا اور پھر وہ اس کے بعد کبھی بھی نظر نہ آئے۔ اس نے کہا کہ پابندی اس حد تک سخت ہے کہ اس دوران مرنے والے کی آخری رسومات اور سالگرہ کی تقریب منعقد کرنے کی بھی اجازت نہیں ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago