Categories: عالمی

ملالہ یوسف زئی نےحجاب کے حکم پرطالبان کو بنایا تنقید کا نشانہ، عالمی رہنماؤں سے طالبان کے خلاف کارروائی کی اپیل کی

کابل ، 10؍مئی

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے طالبان کی جانب سے افغانستان میں خواتین کے لیے حجاب کو لازمی قرار دینے کے حکم کے بعد افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے لیے خوف کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے عالمی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ افغان خواتین کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر طالبان کو جوابدہ بنائیں۔ ملالہ نے ایک ٹویٹ کیا کہ طالبان افغانستان کی تمام عوامی زندگی سے لڑکیوں اور خواتین کو مٹانا چاہتے ہیں۔

لڑکیوں کو اسکول سے باہر رکھنا اور خواتین کو کام سے دور رکھنا، انہیں خاندان کے کسی مرد کے بغیر سفر کرنے کی اجازت سے انکار کرنا، اور انہیں اپنے چہرے ڈھانپنے پر مجبور کرنا  قابل  تشویش عمل ہیں۔ انہوں نے عالمی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ طالبان کو لاکھوں خواتین اور لڑکیوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے پر جوابدہ ٹھہرانے کے لیے اجتماعی کارروائی کریں۔

ملالہ نے مزید کہا کہ ہمیں افغان خواتین کے لیے خطرے کا احساس نہیں کھونا چاہیے کیونکہ طالبان اپنے وعدوں کو توڑ رہے ہیں۔ اب بھی، خواتین اپنے انسانی حقوق اور وقار کے لیے لڑنے کے لیے سڑکوں پر آ رہی ہیں۔ ہم سب، اور خاص طور پر مسلم ممالک سے تعلق رکھنے والی خواتین کوان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ قبل ازیں، اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوٹیرس نے اتوار کو طالبان کی جانب سے افغان خواتین کو سر سے پاؤں تک ڈھانپنے کے پابند کرنے کے حالیہ فیصلے کے بارے میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

طالبان کا  یہ فیصلہ انسانی حقوق کے مبصرین کی جانب سے شدید تنقید کا باعث بنا۔ اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے رچرڈ بینیٹ نے کہا کہ  قدم بہ قدم، طالبان افغان خواتین کے انسانی حقوق کو سلب کر رہے ہیں۔تعلیم، نقل و حرکت، ملازمت اور عوامی زندگی پر پابندیاں لگانے والے لازمی چہرے کو ڈھانپنے کے تازہ ترین حکم نامے کے ساتھ قدم بہ قدم طالبان افغان خواتین کے انسانی حقوق کو ختم کر رہے ہیں۔ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے نتائج برآمد ہونے چاہئیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago