Categories: عالمی

ملالہ یوسف زئی نے کی اپنے بچپن کے دوست سے شادی،کیوں پاکستانی نوجوان اور چند لوگ ہیں پریشان؟

پاکستانی  اورنوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے برطانیہ میں شادی کر لی ہے۔ ملالہ نے اشعر نامی شخص سے شادی کی ہے۔ ملالہ نے یہ اطلاع سوشل میڈیا کے ذریعے دی۔ ملالہ نے ٹویٹ کیا، 'آج میری زندگی کا قیمتی دن ہے۔ اشعر اور میں نے ’زندگی بھر ساتھ‘‘نبھالنے کے لیے شادی کر لی ہے۔ ہم نے اپنے خاندان کے ساتھ برمنگھم میں اپنے گھر پر نکاح کی ایک چھوٹی سی تقریب کی۔ ہم آگے کے سفر کے لیے  اورساتھ  چلنے کے لیے پرجوش ہیں۔ ہمیں آپ کی نیک خواہشات کی ضرورت ہے۔

Today marks a precious day in my life.

Asser and I tied the knot to be partners for life. We celebrated a small nikkah ceremony at home in Birmingham with our families. Please send us your prayers. We are excited to walk together for the journey ahead.

📸: @malinfezehai pic.twitter.com/SNRgm3ufWP

— Malala (@Malala) November 9, 2021

ملالہ نے اس ٹویٹ کے ساتھ شادی کی کچھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ جس میں وہ سادہ جیولری کے ساتھ گلابی رنگ کا لباس پہنے نظر آرہی ہیں۔ ان کے شوہر اشعرملک ایک سادہ سوٹ پہنے نظر آ رہے ہیں۔ دونوں کی جوڑی سوشل میڈیا پر کافی سرخیاں بنا رہی ہے۔ ملالہ کے والد ضیاء الدین یوسف زئی نے بھی ٹوئٹر پر پوسٹ کر کے ملالہ کی شادی کی معلومات دی ہیں۔

انہوں نے ٹویٹر پر لکھا کہ یہ الفاظ بیان سے باہر ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ملالہ کو 15 سال کی عمر میں 9 اکتوبر 2012 کو طالبان نے لڑکیوں کی تعلیم اور امن کے لیے آواز اٹھانے پر گولی مار دی تھی۔

Malala Yousafzai, the campaigner for girls' education and Nobel Peace Prize laureate who survived being shot at age 15 by a Taliban gunman in her native Pakistan in 2012, said on social media she has married https://t.co/mRnGj5Pytj pic.twitter.com/1ahOuEHS1h

— Reuters (@Reuters) November 9, 2021

طالبان عسکریت پسند اس بس میں سوار ہو گئے جس میں ملالہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ اسکول جا رہی تھیں۔ طالبان دہشت گردوں نے بس میں پوچھا۔ملالہ کون ہے؟ سب خاموش رہے لیکن ان کی نظریں ملالہ کی طرف اٹھ گئیں۔ دہشت گردوں نے ملالہ پر گولی چلائی جو ان کے سر میں لگی۔ ان پر طالبان عسکریت پسندوں کے حملے کی بین الاقوامی سطح پر مذمت ہوئی۔ اس حملے کے خلاف دنیا بھر میں لوگوں نے ملالہ کی حمایت کی۔

ملالہ نے ہمت نہیں ہاری اور دنیا کے سامنے خواتین کی آواز اٹھانے کے لیے ایک خاتون بن کر ابھری۔ 2014 میں ملالہ کو امن کا نوبل انعام ملا۔ ملالہ 17 سال کی عمر میں سب سے کم عمر نوبل انعام یافتہ ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago