انقرہ/دمشق، 17 فروری (انڈیا نیرٹیو)
ترکیہ اور شام میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 41 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ قدرتی ا?فت کا سامنا کرنے والے دونوں ممالک میں انسانی بحران بڑھ گیا ہے۔ حکام اور طبی ماہرین نے کہا ہے کہ 6 فروری کے تباہ کن زلزلے کے بعد سے ترکیہ میں 38,044 اور شام میں 3,688 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دونوں ممالک میں اموات کی مجموعی تعداد 41,732 ہو گئی ہے۔ ملبے کی تلاش جاری ہے اور ہلاکتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
ترکیہ میں راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔ اس دوران امدادی کارکنوں نے ملبے سے 17 سالہ لڑکی اور 20 سالہ خاتون کو نکال لیا ہے۔ عالمی مدد کے باوجود متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو شدید ہنگامی صورتحال کا سامنا ہے۔ لوگ خوراک، پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کے بغیر شدید سردی میں کھلے میں رہنے پر مجبور ہیں۔
بھارت نے آپریشن دوست کے تحت 841 کارٹن ادویات، حفاظتی آلات اور تشخیصی آلات ترکیہ اور شام بھیجے ہیں۔ اس کے علاوہ حفاظتی سامان جیسے گاؤن، دستانے، جوتوں کے کور اور ٹوپیاں بھی بھیجی گئی ہیں۔ ہندوستان سے بھیجی گئی ڈیزاسٹر مینجمنٹ (این ڈی آر ایف) کی ٹیمیں راحت اور بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہیں۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…