Categories: عالمی

امریکہ میں کثیر منزلہ عمارت زمین بوس،100 افراد لا پتہ

امریکہ میں کثیر منزلہ عمارت زمین بوس،100 افراد لا پتہ

واشنگٹن،25جون(انڈیا نیرٹیو)

جمعرات کی صبح فلوریڈا کے میامی بیچ کے شمال میں ایک کثیر منزلہ رہائشی عمارت کا ایک حصہ زمین بوس ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں جب کہ ایک سو افراد کے لاپتا ہونے کی اطلاعات ہیں۔رات گئے تک ریسکیو آپریشن جاری تھا اور ملبے تلےدبے افراد کو نکالنے کی کوششیں کی جا رہی تھیں۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق میامی ڈیڈ پولیس چیف فریڈی رامیریز نے انکشاف کیا کہ 53 افراد کو زندہ بچالیا گیا ہے جب کہ 99 افراد کی تلاش جاری ہے۔

واشنگٹن پوسٹ نے میامی ڈیڈ کاونٹی کے کمشنر سیلی ہیمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ کچھ لوگ سیڑھیوں کے ذریعےخود ہی نکل گئے اور درجنون لاپتا ہیں۔ ان کے زندہ کا مردہ ہونے کے بارے میں کسی قسم کی معلومات نہیں ہیں۔اس حادثے کے حوالےسے سرفیسڈ قصبے کے میئر چارلس برکٹ نے تصدیق کی کہ دو افراد کو اسپتال لے جایا گیا۔ ان میں سے ایک اسپتال میں دم توڑ گیا۔دریں اثنا اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ فائر چیف رائے جداللہ نےکہا کہ عمارت گرنے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوئے تھے جن کا اعلاج کیا گیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago