عالمی

ممبئی حملہ:26/11کے خلاف جاپان اور امریکہ میں پاکستان مخالف مظاہرہ

ٹوکیو / نیویارک، 27 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

 26 نومبر 2008 کو ممبئی میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی 14 ویں برسی پر ملک اور بیرون ملک میں ہلاک شدگان کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس حملے میں آٹھ سیکورٹی اہلکاروں سمیت 166 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں پاکستانی سفارت خانے کے سامنے 26/11 کے ممبئی دہشت گردانہ حملے میں اپنی جانیں گنوانے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے لوگ جمع ہوئے۔ حملے میں شہید ہونے والے آٹھ ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں کے پورٹریٹ پر پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کرنے کی کوشش کی۔ خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آئے لوگوں نے ہاتھوں میں ہندوستان کا جھنڈا اٹھا کر پاکستانی سفارت خانے کے سامنے کافی دیر تک مظاہرہ کیا۔

ان لوگوں کے ہاتھوں میں ایک پوسٹر تھا جس پر دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ اور جماعت الدعو? کے رہنما حافظ سعید کی تصویر تھی۔ اس پوسٹر میں حافظ سعید کی تصویر کے ساتھ ممبئی دہشت گردانہ حملے کا ماسٹر مائنڈ لکھا گیا تھا۔

اس کے علاوہ ہندوستانی امریکیوں اور جنوبی ایشیائی تارکین وطن نے نیویارک میں پاکستانی قونصلیٹ کے سامنے شدید احتجاج کیا۔ ہیوسٹن، شکاگو میں پاکستانی قونصلیٹ اور نیو جرسی میں پاکستان کمیونٹی سینٹر کے سامنے بھی مظاہرے ہوئے۔ لوگوں نے ہاتھوں میں 26/11 کے حملوں کے پوسٹر لے کر مظاہرہ کیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago