عالمی

امریکہ میں اپنے ہم منصب سے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال کی ملاقات

واشنگٹن ، 31 جنوری (انڈیا نیریٹو)

ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے امریکہ کے دورے پر اپنے ہم منصب جیک سلیوان سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال امریکہ کے دورے پر ہیں۔ اجیت ڈوبھال نے ہندوستانی سفارت خانے میں پرتپاک استقبال کے بعد امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان ، امریکی کامرس سکریٹری جینا ریمنڈو سے ملاقات کی۔ اجیت ڈوبھال اور جیک سلیوان کے درمیان بات چیت میں کہا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ فیصلہ کیا گیا کہ دونوں ممالک تکنیکی شعبے میں تعاون بڑھائیں گے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تکنیکی شعبے میں جدت آ رہی ہے اور اس سمت میں تعاون بڑھنا چاہئے۔

اجیت ڈوبھال نے امریکی جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل مارک میلی سے بھی ملاقات کی۔ قبل ازیں، یو ایس انڈیا بزنس کونسل نے یو ایس چیمبر آف کامرس میں ایک خصوصی تقریب ٹریک 1.5 کا اہتمام کیا۔ تقریب میں اجیت ڈوبھال اور جیک سلیوان کے ساتھ امریکی کامرس سیکرٹری جاڈینا ریمنڈو نے بھی شرکت کی۔ اس پروگرام میں کہا گیا کہ اہم اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی ہند-امریکہ تعلقات میں ایک اہم مرحلہ ہے ، یہی وجہ ہے کہ دونوں ملک اس سمت میں بہت زیادہ زور دے رہے ہیں۔ امریکہ کے دورے پر اجیت ڈوبھال کے ساتھ آنے والے وفد میں ہندوستان کے چیف سائنٹیفک ایڈوائزر ، اسرو کے چیئرمین ، وزارت دفاع کے سائنسی مشیر ، مواصلات کے سکریٹری ، ڈائریکٹر جنرل ڈی آر ڈی او اور پانچ دیگر ہائی پروفائل ممبران شامل ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago