عالمی

نیپالی وزیر اعظم پرچنڈا10 جنوری کو اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے

نیپال کے نو منتخب وزیر اعظم پشپا کمل دہل پرچنڈا 10 جنوری کو پارلیمنٹ میں اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے۔ نیپال کی صدر ودیا دیوی بھنڈاری نے نئی تشکیل شدہ کابینہ کی سفارش پر 9 جنوری کو پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلایا ہے۔

ایک ڈرامائی پیش رفت میں پشپا کمل دہل پرچنڈا نے گزشتہ سال پارلیمانی انتخابات کے بعد نیپال کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالا۔ انہیں وزیر اعظم مقرر کرنے کے ساتھ ہی صدر ودیا دیوی بھنڈاری نے انہیں تیس دنوں کے اندر پارلیمنٹ کے ایوان زیریں سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کی ہدایت کی۔

اس کے بعد نیپال کی نو تشکیل شدہ کابینہ نے 9 جنوری سے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کی سفارش کی تھی۔ پرچنڈ اکو اس سیشن میں اعتماد کا ووٹ بھی حاصل کرنا ہوگا۔

پارلیمنٹ سیکریٹریٹ کے ترجمان روج ناتھ پانڈے کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے پارلیمنٹ کو اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے ایک خط بھی بھیجا گیا ہے۔ 20 نومبر کو ہونے والے انتخابات کے بعد پہلی بار ایوان نمائندگان اور قومی اسمبلی کے اجلاس ہونے جا رہے ہیں۔

نئی کابینہ میں تین نائب وزیراعظم ہیں۔ یہ تینوں نائب وزیراعظم کے پی شرما والی کی پارٹی سی پی این-یو ایم ایل سے وشنو پاڈیل ،سی پی این- سینٹر ماوؤسٹ سے نارائن قاضی شریسٹھ اور آرایس پی سے روی لامیچھا ہیں۔

پرچنڈا جنہوں نے گزشتہ ماہ تیسری بار نیپال کے وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھایا تھا، نے ڈرامائی طور پر نیپالی کانگریس سے قبل از انتخابات اتحاد توڑ دیا اور اپوزیشن لیڈر کے پی شرما اولی سے ہاتھ ملا لیا۔ پرچنڈ اور اولی نے باری باری حکومت کی قیادت کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اولی نے پرچنڈ کو پہلا وزیر اعظم بنانے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago