Categories: عالمی

نئے وزیر اعظم بینیٹ نےہندوستان کے ساتھ بہتر اسٹریٹجک تعلقات کا اعلان کیا

نئے وزیر اعظم بینیٹ نےہندوستان کے ساتھ بہتر اسٹریٹجک تعلقات کا اعلان کیا

مقبوضہ یروشلم، 15 جون (انڈیا نیرٹیو)

اسرائیل کے ہندوستان کے ساتھ بہتر اسٹریٹجک تعلقات ہوں گے ۔یہ اعلان اسرائیل کے نئے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے کیا ہے۔بینیٹ نے ہندوستان کے ساتھ گرم جوشی کے تعلقات کو برقرار رکھنے کی خواہش کے ساتھ کہا کہ حکومت ہندوستان کے ساتھ ایک بہتر اسٹریٹجک تعلقات کے قیام کے لئے کام کرے گی۔

حکومت میں بینیٹ کے قریبی ساتھی اور وزیر خارجہ یائرلپڈنے بھی ہندوستان کے ساتھ بہتر تعلقات پر زور دیا ہے۔ دریں اثنا ، وزیر اعظم نریندر مودی نے بینیٹ کو وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات باہمی تعاون کی نئی بلندیوں کو چھو لیں گے۔

اس سے قبل وزیر خارجہ ایس جےشنکر کے مبارکبادی پیغام کے جواب میں ، ان کے اسرائیلی ہم منصب لیپڈنے نئے اسٹریٹجک تعلقات کے بارے میں بات کی اور جے شنکر کو مستقبل قریب میں اسرائیل کے دورے کی دعوت دی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ لیپڈیش اتید پارٹی کے سربراہ ہیں اور اتحاد کے معاہدے کے تحت ستمبر 2023 میں انہیں وزیر اعظم بنایا جائے گا۔

وزیر اعظم مودی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کے تیس سال کے موقع پر ، وہ اگلے سال دونوں ممالک کے مابین مضبوط اسٹریٹجک تعلقات کے قیام کے منتظر ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago