عالمی

ہاتھوں میں ترنگا اور’مودی-مودی‘کے نعروں سے گونجا نیویارک

نیویارک، 21 جون (انڈیا نیرٹیو)

 امریکی دورے پر پہنچے وزیر اعظم نریندر مودی کو لے کر ہندوستانی نڑاد شہریوں میں کافی جوش نظر آرہا ہے۔ لمبے سفر کے بعد ہاتھ میں ترنگا لے کر اپنے محبوب لیڈر سے ملنے آنے والے لوگ سڑک کے کنارے مودی-مودی کے نعرے لگاتے نظر آئے۔ پی ایم مودی نے بھی ہاتھ ہلا کر لوگوں کا استقبال قبول کیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی ایک جھلک پانے کے لیے ہوائی اڈے اور سڑکوں کے کنارے ہندوستانی نڑاد لوگوں کی لمبی قطاریں دیکھی گئیں۔ 69 سالہ ماہر امراض قلب ڈاکٹر بھولا ناتھ راما اور ان کی اہلیہ سنیتا راما پی ایم مودی سے ملنے نیویارک پہنچے تھے۔ جوڑا  اوہایو سے نو گھنٹے کا سفر کرکے یہاں پی ایم مودی سے ملاقات کرنے پہنچا تھا۔

 ڈاکٹر بھولا ناتھ نے کہا کہ پی ایم مودی ہندوستان کے لیے بہترین شخص ہیں۔ ملک کی ترقی کے لیے سب کچھ کر رہے ہیں۔ راما نے کہا کہ مودی کو سپورٹ کیا جانا چاہیے۔ بدعنوانی کے معاملات میں حکومت کی کارروائی کا حوالہ دیتے ہوئے، راما نے کہا کہ مودی واحد وزیر اعظم ہیں جو ’’سیاستدانوں کو سزا‘‘ دے رہے ہیں۔

اسی طرح، ہندوستانی نڑاد رشمن ایس ماسٹر نے جمعرات کو واشنگٹن ڈی سی میں وزیر اعظم کے استقبالیہ کو دیکھنے کے لیے پرجوش انداز میں اپنا داخلہ ٹکٹ دکھایا۔ ماسٹر (70) بھارت کا وقار بڑھانے کا سہرا مودی کو دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں 1975 سے امریکہ میں ہوں۔ میں نے وہ تبدیلیاں دیکھی ہیں جو مودی لائے ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی 23 جون کو تارکین وطن کے ایک اجتماع سے خطاب کریں گے۔ تاہم اس پروگرام میں صرف ایک ہزار افراد ہی حصہ لے سکتے ہیں۔ دریں اثنا، بہت سے لوگ واشنگٹن ڈی سی کے ساؤتھ لان میں وزیر اعظم کے رسمی استقبال کے لیے دعوت نامہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ماسٹر نے اپنے موبائل پر ٹکٹ دکھاتے ہوئے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں۔

کلاسیکل ڈانسر دیشا پانڈیا لانگ آئی لینڈ سے ٹرین کے دو گھنٹے کے سفر کے بعد دو بچوں کے ساتھ ہوٹل پہنچیں۔ ان کی ایک ہی خواہش ہے کہ وہ مودی کی ایک جھلک دیکھیں اور انہیں یقین ہے کہ ان کا خواب پورا ہو گا۔ اس ہوٹل کے باہر جہاں مودی قیام کریں گے، سخت سیکورٹی کے درمیان، ہندوستانی نڑاد امریکیوں کے ایک پرجوش گروپ نے ان کی حمایت میں نعرے لگائے۔ مودی امریکہ کے اپنے پہلے سرکاری دورے پر منگل کو نیویارک پہنچے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago