Categories: عالمی

نائیجیریا نے ٹوئٹرپرپابندی لگا دی

صدر کا ٹویٹر اکاونٹ بند ہونے کے بعد نائیجیریا نے ملک بھر میں ٹویٹر پر پابندی عائد کردی

ابوجا 05 جون (انڈیا نیرٹیو)

ٹویٹر کے خلاف بڑا ایکشن لیتے ہوئے نائیجیریا نے پورے ملک میں ٹوئٹر پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی عائد کردی ہے۔ اس سے قبل ، ٹویٹر نے نائیجیریا کے صدر محمد بخاری کا ٹویٹر اکاونٹ حذف کردیا تھا۔ اس بارے میں نائیجیریا کا کہنا ہے کہ ٹویٹر کا استعمال ملک کے کارپوریٹس کو نیچا دکھانے کے لئے کیا جارہا ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے ٹویٹر کو غیر معینہ مدت کے لئے معطل کردیا ہے۔

وزارت کے معاون خصوصی سیگن ایڈیمی نے اس بارے میں کہا کہ میں تکنیکی طور پر اس کا جواب نہیں دے سکتا ، اس وقت ٹویٹر کی سہولیات غیر معینہ مدت کے لیے معطل کردی گئی ہے۔

اس سے پہلے منگل کے روز نائیجیریا کے صدر محمد بخاری نے ' خانہ جنگی ' کے بارے میں ٹویٹ کیاتھا۔ اس کے بعد ٹویٹر نے بخاری کا اکاونٹ بند کردیا تھا۔ ایک سابق فوجی جنرل ، بہاری نے بیان میں جنوب مشرق میں ہونے والے تشدد کا حوالہ دیا۔

نائیجیریا نے غیر معینہ مدت کے لیے ٹوئٹرپرپابندی عائد کردی۔میڈیا ذرائع کے مطابق نائیجیریا کے وزیرِاطلاعات کی جانب سے ملک میں غیرمعینہ مدت کے لیے ٹوئٹرپرپابندی لگا دی گئی ہے۔ پابندی سے متعلق یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹوئٹر کو بار بارایسے کاموں کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے کہ جس سے نائیجیریا کی تجارتی ساکھ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

اس پابندی میں کہیں بھی نائیجیریا نے ٹوئٹرکی جانب سے کچھ روز قبل صدرمحمدو بوہاری کی ٹوئٹ کے حذف کرنے کا ذکرنہیں کیا، جس پرٹوئٹرکا موقف تھا کہ ٹوئٹ سے ٹوئٹر کے قواعد کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔اس سے متعلق ٹوئٹرکا کہنا ہے کہ نائیجیریئن حکومت کی جانب سے پابندی پر تشویش ہے تاہم مزید معلومات ملنے پرلوگوں کو آگاہ کیا جائے گا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago