Categories: عالمی

اسرائیل میں کسی کوواضح اکثریت نہیں ، تعطل برقرار

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
یروشلم ، 25 مارچ (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 اسرائیل میں اقتدار اور اکثریت کے تعلق سے تعطل کم ہونے کے بجائے بڑھتا ہی جارہا ہے۔ دو برسوں میں چار انتخابات ہونے کے باوجود ، صورت حال پیچیدہ ہے۔ بدھ کو 90 فیصد ووٹوں کی گنتی کے بعد بھی کسی جماعت کو واضح اکثریت نہیں ملی ہے۔ ایسی صورت حال میں پانچویں بارانتخابات کا امکان ظاہر کیاجارہا ہے۔ وزیر اعظم بینجمن نیتن یاھو کی لیکود پارٹی سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے۔ اسے 30 نشستیں ملی ہیں۔ تاہم ، 71 سالہ لیڈر کی زیرقیادت دائیں بازو کا اتحاد 61 سیٹوں کی جادوئی ہندسے سے بہت دور ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اسرائیلی پارلیمنٹ میں کل ارکان پارلیمنٹ کی تعداد 120 ہے۔ ووٹنگ کی فیصد 67.2 فیصد رہی ، جو پچھلے چار انتخابات میں سب سے کم ہے۔ پچھلی بار 71.5 فیصد پولنگ ہوئی تھی۔ دوسری بڑی پارٹی یائرلپڈ کی سربراہی میں یش اتڈ پارٹی ہے۔ اسے 17 نشستیں ملی ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
منگل کی شام ہونے والے ایگزٹ پول میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ کسی کو اکثریت نہیں مل سکتی ہے۔ دوسری طرف ، سیاسی ماہرین کا خیال ہے کہ نیتن یاہو کے اتحاد میں دائیں بازو کی یمینہ پارٹی شامل ہوسکتی ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو ، نیتن یاہو کے اتحاد کو اکثریت کے لیےصرف دو سیٹوں کی ضرورت ہوگی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago