عالمی

پاکستان میں کسی کو تاحیات نااہل نہیں کیا جائے گا، بل منظور

اسلام آباد، 18 جون (انڈیا نیرٹیو)

پاکستان میں کسی کو تاحیات پارلیمنٹ سے نااہل نہیں کیا جائے گا۔ پاکستان کی پارلیمنٹ (سینیٹ) نے اسے یقینی بنانے کے لیے ایک بل منظور کر لیا ہے۔ اپوزیشن نے الزام لگایا ہے کہ یہ بل سابق وزیراعظم نواز شریف کی ملک میں واپسی اور آئندہ انتخابات میں ان کی شرکت کی راہ ہموار کرنے کی مشق ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف (73) کو سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے 2017 میں نااہل قرار دیا تھا۔ ایک سال بعد عدالتی حکمکے بعد، انہیں قانون کے تحت تاحیات رکن پارلیمنٹ بننے کے لیے نااہل قرار دے دیا گیا۔

نواز شریف نومبر 2019 سے علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں۔ لندن جانے سے قبل وہ العزیزیہ کرپشن کیس میں لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں سات سال کی سزا کاٹ رہے تھے۔ مقامی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق پارلیمنٹ نے جمعہ کو ایک بل منظور کیا جس میں ارکان پارلیمنٹ کی نااہلی کو پانچ سال تک محدود کیا گیا تھا۔

یہ پیشرفت پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کے اپنے بڑے بھائی نواز شریف سے وطن واپس آنے، عام انتخابات کے لیے پارٹی کی مہم کی قیادت کرنے اور ریکارڈ چوتھی بار ملک کے وزیر اعظم بننے کی اپیل کے ایک دن بعد سامنے آئی ہے۔ بل کی کاپی جمعہ کو سینیٹ میں پیش کی گئی۔ اس میں الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 232 (اہلیت اور نااہلی) میں ترمیم کی تجویز بھی شامل ہے۔

ترامیم کے مطابق اگر آئین میں نااہلی کی کوئی خاص شق موجود نہیں ہے تو کسی شخص کی رکن پارلیمنٹ بننے کی اہلیت کا تعین آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت طے شدہ معیار کے مطابق کیا جائے گا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago