Categories: عالمی

مکمل لاک ڈاؤن کا کوئی امکان نہیں: سعودی عرب

ریاض،02دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

سعودی عرب کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اومی کرون کا کیس ریکارڈ پر آنے سے مکمل لاک ڈاؤن کا کوئی امکان نہیں ہے۔سعودی ذرائع کے مطابق ترجمان سعودی وزارت صحت کے مطابق کورونا کے آغاز پر خدشات بہت زیادہ تھے، ویکسین نہیں تھی، تاہم ابھی تک سعودی عرب میں 22 ملین سے زیادہ افراد نے ویکسین کی دونوں خوراکیں لے لی ہیں۔

سعودی حکام کا وزارت صحت کے توسط سے کہنا ہے کہ سعودی معاشرے میں وائرس سے متعلق مدافعتی نظام بہترین ہے، لوگ حفاظتی تدابیر کی پابندی کریں،پْرہجوم مقامات سے دور رہیں۔

ترجمان سعودی وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ جو لوگ ملک سے باہر جانے کا پروگرام بنا رہے ہوں وہ سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے بعد امریکہ میں بھی کورونا کی نئی قسم اومی کرون ویرینٹ کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے،۔رپورٹس کے مطابق متاثرہ شخص جنوبی افریقہ سے 22 نومبر کو امریکہ آیا تھا۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہا ہے کہ تمام ممالک پْرسکون رہ کر اومی کرون کے خلاف حقیقی اقدامات کریں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago