عالمی

فزیکس کا نوبل انعام ایلین اسپیکٹ،جان ایف کلازر اور اینٹون زیلنگرکودیاگیا

دنیا کے سب سے باوقار نوبل انعامات کے اعلان کا عمل جاری ہے۔منگل کے روز فزیکس کے لئے فزیکس کے سائنسدان ایلین اسپیکٹ، جان ایف کلازر اور اینٹون زیلنگر کو نوبل انعام دیئے جانے کا اعلان کیا گیا۔

دنیا بھر میں سائنس، ادب، میڈیسن اور امن کے شعبوں میں کام کرنے والوں کو سال بھرنوبل انعامات کے اعلان کا انتظار رہتا ہے۔ ان ایوارڈز کو عالمی سطح پر ان شعبوں میں بہترین افراد کی پہچان کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

فزیکس کے نوبل انعامات کا اعلان منگل کے روز کیا گیا۔ رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز نے ایلین اسپیکٹ، جان ایف کلازر اور اینٹون زیلنگر کوفزیکس کا 2022 کا نوبل انعام  دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تینوں سائنسدانوں کو یہ ایوارڈ ‘کوانٹم میکینکس’ کے شعبے میں کام کرنے پر دیا گیا ہے۔

فرانسیسی سائنسدان ایلین اسپیکٹ، امریکی سائنسدان جان ایف کلازر اور آسٹریا کے سائنسدان اینٹون زیلنگر کو مشترکہ طور پر نوبل انعام سے نوازا جائے گا۔ ان تینوں سائنسدانوں نے الگ الگ کام کرتے ہوئے کوانٹم میکینکس کے شعبے میں مخصوص تحقیق کی ہے۔

یہ تحقیق اس عمل پر مرکوز ہے جہاں کسی مادہ کے دو ذرات الگ ہونے کے باوجود ایک اکائی کے طور پر کام کرتے ہیں۔ ان سائنسدانوں کے تحقیقی نتائج نے کوانٹم انفارمیشن سسٹم پر مبنی نئی ٹیکنالوجی کی ترقی کی راہ ہموار کی ہے۔

اس سے قبل پیر کے روز سویڈن کے ماہر جینیات (جینیٹسٹ) سوانتے پابو کو سال 2022 کے لیے میڈیسنکا نوبل انعام دیئے جان کا اعلان کیا گیا تھا۔ سویڈش ماہر جینیات سوانتے پابو کو ناپید ہومینن اور انسانی ارتقا  کے جینوم سے متعلق ان کی دریافتوں پر سال 2022 کا نوبل انعام دیا گیا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago