Categories: عالمی

مقبوضہ بلوچستان: پاکستانی فوج پر مزید حملے8 ہلاک،بی ایل ایف اور بی این اے نے قبول کیں ذمہ داریاں

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مقبوضہ بلوچستان کے ضلع پنجگور،پروم میں پاکستانی فوج کے 6 اہلکاروں کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کر لی ہے۔جب کہ بلوچ نیشنلسٹ آرمی نے ضلع کیچ میں دو فوجیوں کو ہلاک کیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے پروم میں ایک فوجی گاڑی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے آج جمعہ کی صبح نو بجے ضلع پنجگور کے علاقے پروم،کیل کور میں ایک فوجی گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا جس سے گاڑی مکمل تباہ ہوئی اور اس میں سوار 6 پاکستانی فوجی اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ قابض دشمن فورسز کو سرمچاروں نے نفسیاتی شکست سے دوچار کر دیا ہے،کامیاب حملے کے بعد حسب معمول پاکستانی فوج نے عام آبادیوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ترجمان نے کہا کہ دشمن فورسز پر سرمچاروں کے حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بلوچ نیشنلسٹ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے کل رات 11بجے کیچ تربت کے علاقے گوگدان پْل کے مقام پر قابض فورسز کے قافلے میں شامل ایک گاڈی پر دستی بم سے حملہ کیا جو کہ فوجی گاڈی کے اندر جاگرا، اس حملے کے نتیجے میں گاڈی میں سوار دو اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے جبکہ سرمچار بہ حفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago