عالمی

پاکستان: صوبہ خیبرپختونخوا میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق

اسلام آباد، 17 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

 پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں ایک گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے دس افراد ہلاک ہو گئے۔ تین افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ایک شخص لاپتہ بتایا جا رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع کوہستان کے علاقے سیری پتن میں ایک گھر میں زبردست آگ لگ گئی۔ موقع پر پہنچنے والے امدادی اور ریسکیو اہلکاروں نے آگ میں پھنسے تیرہ افراد کو باہر نکالا جن میں سے دس افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ تین افراد شدید زخمی ہیں جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق آگ لگنے سے قبل گھر میں چودہ افراد موجود تھے۔ ایک شخص لاپتہ بتایا جا رہا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا کے اس پہاڑی علاقے میں زیادہ تر گھر لکڑی سے بنے ہیں جو کہ آگ لگنے کی صورت میں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو جاتے ہیں۔ آگ کا نشانہ بننے والے گھر میں بھی ایسا ہی ہوا۔

امدادی کارکنوں نے بتایا کہ گھر کی چھت میں آگ لگی تھی جس کے بعد چھت ٹوٹ کر اہل خانہ پر گری۔ بتایا جا رہا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

صوبہ خیبر پختونخوا کے گورنر غلام علی اور قائم مقام وزیر اعلیٰ اعظم خان نے واقعے پر دکھ کا اظہار کیا اور سوگواران سے اظہار تعزیت کیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago