Categories: عالمی

پاکستان نے بھی خریدی کورونا ویکسین، چینی کمپنی سے معاہدہ

پاکستان نے بھی خریدی کورونا ویکسین، چینی کمپنی سے معاہدہ

اسلام آباد،16مارچ(انڈیا نیرٹیو)

پاکستان کا چینی کمپنی سائنو فارم سے ویکسین کا معاہدہ طے پاگیا۔ پاکستان نے پہلی بار چین سے کرونا ویکسین خرید لی۔وزارت صحت کے مطابق چین سے 5 لاکھ کرونا ویکسین کی پہلی کھیپ آج پاکستان پہنچے گی۔ سائنو فارم پاکستان کو کرونا ویکسین مرحلہ وار فراہم کرے گی۔

سائنو فارم ویکسین کے ہنگامی استعمال کا اجازت نامہ این آئی ایچ کے پاس ہے۔ پاکستان میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز، بزرگ شہریوں کو سائنو فارم ویکسین دی جا رہی ہے۔ دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق کرونا وائرس سے 58 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 13 ہزار 595 ہوگئی۔

پاکستان میں کرونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 9 ہزار 964 ہوگئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 511 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 88 ہزار 225، سندھ میں 2 لاکھ 61 ہزار 582، خیبر پختونخوا میں 76 ہزار 379، بلوچستان میں 19 ہزار 223، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 961، اسلام آباد میں 48 ہزار 495 جب کہ مقبوضہ کشمیر میں 11 ہزار 89 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 95 لاکھ 65 ہزار 66 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 ہزار 303 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 73 ہزار 14 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جب کہ ایک ہزار 895 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

پاکستان میں کرونا سے ایک دن میں 58 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 13 ہزار 595 ہو گئی۔ پنجاب میں 5 ہزار 812، سندھ میں 4 ہزار 461، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 169، اسلام آباد میں 526، بلوچستان میں 202، گلگت بلتستان میں 103 اور مقبوضہ کشمیر میں 322 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

چین میں کورونا کی چوتھی ویکسین کو ہنگامی استعمال کی اجازت مل گئی

چین میں کورونا کی چوتھی ویکسین کو ہنگامی صورت حال میں استعمال کرنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔ یہ ویکسین فارما کمپنی آنہوئی ہیفی لونگکم اور چینی اکیڈمی آف سائنسز نے مشترکہ طور پر تیار کی ہے۔

اس سے قبل ، تین چینی فارما کمپنیوں کی تیار کردہ ویکسینوں کی منظوری دی جا چکی ہے۔ چین نے پہلے اور دوسرے مرحلے کے ٹرائلز گزشتہ سال اکتوبر میں مکمل کیے تھے اور حال ہی میں آخری مرحلے کے ٹرائلز ازبکستان ، پاکستان اور انڈونیشیا میں چل رہے ہیں۔

چوتھی ویکسین (پروٹین سبونائٹ ویکسین)انہی ویکسین کی طرح ہے، جو عالمی سطح پر اب تک منظور شدہ ہے۔ اس سے قبل یکم مارچ کو ازبکستان میں اس ویکسین کی منظوری دی گئی تھی۔ اگرچہ چین میں استعمال کے لیے چار ویکسینوں کی منظوری دی گئی ہے ، لیکن وہاں 1.4 بلین افراد کو ویکسین لگانے کی رفتار نسبتا کم ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago