Categories: عالمی

پاکستان:جبری گمشدگیوں کے خلاف لاہور میں بلوچ طلبا کا احتجاج

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل لاہور کی جانب سے پنجاب کے تعلمی اداروں میں بلوچ طلباء کو ہراساں کرنے اور طالب علم فیروز بلوچ اور ڈاکٹر جمیل بلوچ کی عدم بازیابی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی-طلباو طالبات کی بڑی تعداد نے ریلی میں شرکت کی جب کہ ریلی کے شرکاہ نے ہاتھوں میں لاپتہ افراد کی تصاویر اٹھائے ہوئے تھے- ریلی کے شرکاء نے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں بلوچ طلبا کو ہراساں کرنے اور دیگر متعصبانہ رویوں کو ختم کرنے سمیت لاپتہ طالب طالب علم فیروز بلوچ اور ڈاکٹر جمیل کھیتران کی باحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
فیروز بلوچ اور ڈاکٹر جمیل کھیتران کی غیر قانونی حراست و گمشدگی کے خلاف احتجاج بلوچستان سمیت مختلف علاقوں میں گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری ہے۔ فیروز بلوچ کو ماہ قبل پنجاب کے شہر راولپنڈی سے لاپتہ کردیا گیا تھا اور ڈاکٹر جمیل کھیتران کو بارکھان سے حراست بعد لاپتہ کردیا گیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
فیروز بلوچ کی عدم بازیابی کے خلاف طلباء نے اس سے قبل اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں احتجاج ریکارڈ کرائی ہے۔لاہور مظاہرین کے مطابق اب تک پنجاب کے مختلف شہروں سے بلوچ طلباء کی جبری گمشدگی و ہراساں کرنے کے واقعات پیش آئیں سیکورٹی ادارے سازش کے تحت بلوچ طلباء کو لاپتہ کررہے ہیں اس سے قبل کئی بلوچ طلباء کو حراست بعد جعلی کیسز درج کئے گئے ہیں جو سراسر ایک غیر قانونی عمل ہے اور ریاستی اداروں کی بدمعاشی کو عیاں کرتی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مظاہرین کا کہنا تھا کہ بلوچ طلباسمیت بلوچستان کا ہر شہری اس وقت ریاستی ناانصافی کا شکار ہے بارکھان سے ایک سوشل ورکر ڈاکٹر جمیل بلوچ کو کئی مہینوں سے غیر قانونی حراست میں رکھ کر اس کے فیملی کو اذیت دی جارہی ہے- مظاہرین نے کہا کہ اس ملک میں قانون اور انصاف بلوچ کے لئے نا پید ہوچکی ہے-مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ لاپتہ طالب علم فیروز بلوچ سمیت دیگر لاپتہ افراد کو منظر عام پر لاکر انہیں فوری بازیاب کیا جائے اور مزید بلوچ طلباء کو ہراساں کرنے کے واقعات کو ختم کرکے بلوچ طلبا کو ان کی تعلیم حاصل کرنے دیا جائے آئے روز جبری گمشدگیوں سے بلوچ طلباذہنی اذیت کا شکار ہوکر اپنی تعلیم کو خیر آباد کررہے ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago