Categories: عالمی

پاکستان: چار بلوچیوں کو کراچی سے پاکستانی فورسز نے جبری لاپتہ کر دیا

کراچی میں بلوچ نوجوانوں کو لاپتہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے، مختلف بلوچ علاقوں میں گھروں پر چھاپے مارکر لوگوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا ہے۔

گزشتہ رات 4 بجے کے وقت کراچی کے علاقے لیاری میراں ناکہ پر سیکورٹی فورسز نے ضلع پنجگور کے رہائشی شوکت ولد حاجی حضور بخش نامی نوجوان کو جبری طور پر گھر سے اٹھاکر لاپتہ کردیا۔لاپتہ ہونے والے شخص کے خاندانی ذرائع کے مطابق وہ بے گناہ ہے اور ایک نجی بینک کا فورتھ کلاس ملازم ہے۔

اسی طرح گزشتہ روز، صبح پانچ بجے کے قریب کراچی کے علاقے مسکن چورنگی میں واقعہ گھر پر چھاپہ مارکر دودا بلوچ ولد الہی بخش اور اس کے ڈیپارٹمنٹ فیلو غمشاد بلوچ ولد غنی بلوچ کو خفیہ اداروں اور سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے جبری طور لاپتہ کردیا۔دودا بلوچ کراچی یونیورسٹی کے شعبہ فلاسفی میں تیسرے سیمسٹر اور غمشاد بلوچ پانچویں سیمسٹر کے طالب علم ہیں۔

بلوچستان کے علاقے تمپ سے تعلق رکھنے والے کراچی یونیورسٹی میں ایم اے سوشیالوجی کے طالب علم کلیم اللہ کو گذشتہ رات گلستان جوہر میں گھر سے جبری طور لاپتہ کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ انہیں پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں نے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جس کے بعد ان کے متعلق کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہے۔ان کی جبری گمشدگی کے وقت سے لیکر اب تک خاندان کو پتہ نہیں کہ وہ کہاں اور کس حال میں ہیں۔

کراچی میں پاکستانی فورسز کی جانب سے لوگوں کی جبری گمشدگی پر بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی نے شدید تشویش کا اظہار کیا۔ سندھ حکومت کو اس عمل میں برابر کے شریک قراردیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ سلسلہ بند نہیں کیا گیا تو بلوچ یکجہتی کمیٹی سخت احتجاج کرنے کا حق رکھتی ہے۔کراچی پریس کلب کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کی آرگنائزر آمنہ بلوچ، سمی دین بلوچ اور لاپتہ افراد کے خاندان کے افراد نے سندھ حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ حکومت کے سامنے تمام بلوچ دہشتگرد ہیں۔ سندھ کے مختلف تعلیمی اداروں سے بھی درجنوں طالب علم اس وقت فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ ہیں۔

آمنہ بلوچ کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں کراچی سے متعدد افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کیا گیا۔ کراچی میں خفیہ اداروں کی جانب سے بلوچ نوجوانوں کو لاپتہ کرنے کا سلسلہ مزید تیز ہوگیا۔ آئے روز کراچی کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔ خواتین اور بچیوں کی تذلیل کی جاتی ہے۔ ان کے سامنے ان کے بیٹوں اور بھائیوں کو اٹھاکر لاپتہ کیا جاتا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago