عالمی

پاکستان ایک جنونی بنیاد پرست انقلاب کی طرف بڑھ رہا ہے: حبیب الرحمن

پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے جلاوطن آزادی پسند رہنما اور جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے سابق مرکزی ترجمان حبیب الرحمن نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان ایک جنونی بنیاد پرست انقلاب کی طرف بڑھ رہا ہےاوراس کا مرکز پاک فوج کے سپاہی اور افسران ہوں گےجن میں سے کچھ کو اب نشانہ بنایا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ان قوموں کے لیے خوفناک ہو گا جو پاکستانی قبضے کے خلاف اپنی آزادی کے لیے لڑ رہے ہیں۔حبیب الرحمان نے کہا کہ پاکستانی فوج کے اندرنچلے سطح پر ایک خوفناک مذہبی جنونیت اُبھر رہی ہے،جس سے پاکستانی فوج کا سپاہی مذہبی بنیاد پر ری ایکشن میں آسکتا ہے اور خمینی اور طالبان طرز کی طرح ایک نیا رجیم آ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ فوج کے اندر مذہبی انتہا پسندی عروج پر ہے۔

گزشتہ روز پاکستانی فوج کے ڈی جی آئی ایس پی آر کے پریس کانفرنس میں چند افسران کے خلاف فیصلہ اور پھر انکا کورٹ مارشل خود اس بات کو واضح کرتا ہے کہ پاکستانی فوج کئی دھڑوں کے ساتھ ایک بحران کا شکار ہے اور عالمی طاقتیں کسی صورت بھی پاکستان کا خاتمہ نہیں چاہتے۔

اس لیے کہ یہ ان کے لیے پراکسی کا کردار ادا کرتا رہا ہے اور مذہبی جنونیت جب فوج کے اندر ہو تو اس سے مختلف عالمی طاقتوں کے اپنے مقاصد ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے میں مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام،بلوچ،سندھی،پشتونوں کو اپنے اندر موجود ان ریاستی ایجنٹوں کو پہچاننے کی ضرورت ہے جو ان کی قومی شناخت میں رکاوٹ ہیں۔

قومی تشخص کے لیے جہدکرنے والے عوام کے لیڈران کو ایک دوسرے کے ساتھ مکمل تعاون کرکے اس غاصب ریاست پاکستان اور اسکی مذہبی جنونی فوج سے چھٹکارا پاناہے تو ہمیں دشمن کے خلاف یکجا ہونا ہو گا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago