Categories: عالمی

پاکستان کو شرائط پوری کرنے کے لیے 1.1 ٹریلین روپے اضافی ریونیو حاصل کرنے کی ضرورت ہے: آئی ایم ایف

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے نوٹ کیا ہے کہ پاکستان کو بجلی اور گیس کے نرخوں میں اضافہ کرنا ہو گا اور آئندہ مالی سال 23-2022 کے سالانہ بجٹ میں1.1 ٹریلین روپے کے محصولات کے اقدامات متعارف کرانے ہوں گے تاکہ دونوں فریقو ں کے درمیان قرض کی شرائط پر اتفاق رائے کو پورا کیا جا سکے۔ پاکستان نے بین الاقوامی قرض دینے والے ادارے کو آئندہ چند ماہ میں بجلی اور گیس کے نرخوں میں اضافے کی یقین دہانی کرائی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
حکومت نے فنڈ کو اگلے مالی سال کے سالانہ بجٹ میں 1.1 ٹریلین روپے کے بڑے پیمانے پر ریونیو جنریشن کے اقدامات متعارف کرانے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔آئی ایم ایف نے مالی سال 2022-23 کے لیے سالانہ ٹیکس وصولی کا ہدف 7.255 ٹریلین روپے مقرر کرنے کو کہا ہے جو کہ رواں مالی سال کے 6.1 ٹریلین روپے تھا۔ پیٹرولیم لیوی میں رواں سال کے 354 ارب روپے سے اگلے مالی سال میں 406 ارب روپے جمع کرنے کی سفارش کی گئی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 آئندہ مالی سال میں سود کی ادائیگی اور دفاعی بجٹ میں بھی اضافہ ہوگا۔دریں اثنا، پاکستان کی بیرونی فنانسنگ کی ضروریات رواں سال کے 30 بلین ڈالر سے بڑھ کر اگلے مالی سال میں 35 بلین ڈالر تک پہنچ جائیں گی۔ پاکستان نے تنخواہ دار طبقے پر لگ بھگ 160 بلین روپے (جی ڈی پی کا 0.3 فیصد) ٹیکس لگانے کے لیے جاری ماہ (فروری 2022) کے آخر تک پرسنل انکم ٹیکس )فی آئی ٹی( قانون سازی کا مسودہ تیار کرنے کا بھی عہد کیا ہے جس میں ٹیکس کی شرح میں اضافہ اور تعداد کو کم کیا جائے گا۔  قانون سازی 1 جولائی 2022 کو مالی سال 2023 کے بجٹ کے ساتھ نافذ العمل ہو جائے گی۔فنڈ نے مالی سال 2022-23 کے لیے ٹیکس وصولی کا ہدف 7.255 ٹریلین روپے مقرر کرنے کو کہا ہے جو کہ 2021-2022 کے 6.1 ٹریلین روپے تھا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago