Categories: عالمی

پاک مقبوضہ کشمیر: راولاکوٹ میں پولیس فائرنگ میں متعدد مظاہرین زخمی

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
راولاکوٹ ( پی او کے) 27 ؍جولائی</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر (پی او کے) کے ضلع راولاکوٹ کے تھورار علاقے میں پیر کی رات پولیس نے مظاہرین پر فائرنگ اور آنسو گیس کا استعمال کیا جس میں  کم از کم پانچ مظاہرین کو زخمی ہونے کے بعد مقامی ہسپتال لے جایا گیا۔ انٹرنیٹ پر سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں مبینہ طور پر اس واقعے کو دکھایا گیا ہے جس میں پولیس کی طرف سے کئی راؤنڈ فائر کیے گئے ہیں۔ مظاہرین میں سے ایک نے کہا، "ہم اس جگہ کو چھوڑنے والے نہیں ہیں چاہے وہ پولیس کو بلائیں، ہم مرنے کے لیے تیار ہیں۔ پولیس نے ہم پر گولی چلائی اور آنسو گیس  چھوڑی۔یہ پرتشدد واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب علاقے میں 20 گھنٹے سے زائد کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف علاقے کے مقامی لوگ احتجاج کر رہے ہیں۔ وہ بجلی کی آسمان چھوتی قیمتوں میں کمی کا بھی مطالبہ کر رہے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پچھلے واقعات میں، انہوں نے سڑک بلاک کر دی تھی اور مقامی لوگوں کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا جنہیں پولیس نے پہلے گرفتار کیا تھا۔ پاک مقبوضہ کشمیر2000 میگاواٹ سے زیادہ بجلی پیدا کرتا ہے اور  اس کی کل ضرورت صرف 380 میگاواٹ ہے اور پھر بھی، پاکستان مقبوضہ علاقے کو بجلی نہیں دیتا۔ اس کے علاوہ،  مقبوصہ کشمیر میں بجلی کی قیمت ان خطوں کے مقابلے میں زیادہ ہے جو  پی او کے  میں پیدا ہونے والی بجلی کا زیادہ استعمال کرتے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 گزشتہ ہفتے درجنوں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور بھاری لوڈ شیڈنگ اور بجلی کے زیادہ بلوں پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور حکومت سے فوری ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ پاکستانی مقبوضہ کشمیر 4000 میگاواٹ سے زیادہ بجلی پیدا کرتا ہے لیکن اس کے باوجود اسے اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے اتنی بجلی نہیں ملتی۔ جس کی وجہ سے علاقے کے لوگ تاریکی میں رہنے پر مجبور ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago