Categories: عالمی

پاکستانی مقبوضہ کشمیر:الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات 2022کے لیے ابتدائی ووٹر فہرستیں جاری کر دیں

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پاکستانی مقبوضہ کشمیر جسے عام الفاظ میں آزاد جموں و کشمیر کہا جاتا ہے یا پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات 2022کے لیے ابتدائی ووٹر فہرستیں جاری کر دیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
عواامی رائے کے مطابق جس طرح عام الیکشن پاکستانی فوج کے کنٹرول میں ہوتے ہیں اسی طرح بلدیاتی الیکشن بھی کشمیر کی غلامی کو تقویت دینے کے لیے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق ابتدائی ووٹر فہرستیں رجسٹریشن آفیسران کے دفاتر میں آویزاں کردی گئی ہیں۔ ابتدائی ووٹر فہرستوں میں نام موجود نہ ہونے سمیت عوام الناس کی جانب سے ابتدائی ووٹر فہرستوں پر اعتراضات 14 جون 2022 تک ریوائزنگ اٹھارٹیز کے پاس جمع کروائے جا سکتے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ریوائزنگ اٹھارٹیز کی جانب سے 11 جون سے 17 جون 2022 تک ابتدائی ووٹر فہرستوں پر اعتراضات/ اپیلوں پر سماعت ہو گی۔18 سے 20 جون کے دوران نام ووٹر فہرستوں میں اندراج کے لیے ریوائزنگ اٹھارٹیز کی جانب سے متعلقہ رجسٹریشن آفیسران کو ارسال کیے جائیں گے۔20 سے 22 جون 2022 کے دوران ریوائزنگ اٹھارٹیز کے فیصلوں کی روشنی میں متعلقہ رجسٹریشن آفیسران کی جانب سے عوام الناس کے اعتراضات و اپیلوں پر فیصلہ جات کے مطابق اعتراضات کو درست / ووٹر فہرستوں میں نام کا اندراج کیا جائے گا اور سافٹ ڈیٹا بھی الیکشن کمیشن کو فراہم کیا جائیگا۔الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق 2 جولائی 2022 کو حتمی ووٹر فہرستیں شائع کی جائیں گی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ابتدائی ووٹر فہرستیں چیک کرتے ہوئے کسی بھی اعتراض کی صورت میں ریوائزنگ اٹھارٹیز کے پاس اپیل درج کروائیں۔ ووٹ کا اندراج قومی فریضہ ہے عوام الناس اس سلسلہ میں اپنی ذمہ داری پوری کریں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago