عالمی

پاکستان پی ایم شہباز کیا حکومتی امور پر مشورہ لینے کے لیے لندن ہوئے روانہ؟

پاکستان کے اندرونی حالات سدھرنے کا نام نہیں لے رہے۔ سابق وزیراعظم عمران خان ہنگامہ آرائی کر رہے ہیں جب کہ نئے فوجی سربراہ کی تقرری کا بھی فیصلہ نہیں ہو رہا۔

اب پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اپنے بھائی اور سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ان معاملات پر بات کرنے لندن پہنچ گئے ہیں۔

پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف نومبر 2019 میں میڈیکل ایمرجنسی میں لندن پہنچے تھے اور تب سے وہ وہیں مقیم ہیں۔ انہیں غیر قانونی اثاثہ جات کے معاملے  میں مجرم قرار دیا گیا تھا اور دس سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

بعد میں پاکستان کے سیاسی حالات بدل گئے اور نواز کے بھائی شہباز وزیر اعظم بن گئے۔ تب سے کہا جا رہا ہے کہ شہباز بھلے ہی وزیر اعظم ہیں لیکن اصل حکومت نواز شریف چلا رہے ہیں۔

چند ماہ قبل شہباز شریف کے دورہ لندن کے بعد پاکستان کے وزیر خزانہ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ پھر نواز کے دوست اسحاق ڈار کو ملک کا وزیر خزانہ بنا دیا گیا۔ اب ایک بار پھر شہباز شریف کے دورہ لندن کو تشویش کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔

پاکستانی اخبارات کی خبروں کے مطابق شہباز شریف مصر میں اقوام متحدہ کی ماحولیاتی تحفظ کانفرنس میں شرکت کے بعد نجی طیارے میں لندن پہنچے اور نواز شریف سے ملاقات کی۔

پاکستان کی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بھی ایک ٹویٹ میں شہباز شریف کی لندن جانے والی نجی پرواز سے متعلق آگاہ کیا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ دونوں بھائیوں نے اس ماہ کے آخر میں پاکستان میں نئے فوجی سربراہ کی تقرری پر بات چیت کی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago