Categories: عالمی

پاکستان: بلوچوں کی جبری گمشدگی کے خلاف کراچی و تربت میں احتجاج

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پاکستان کے صوبے سندھ کے راجدانی کراچی اورمقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں کراچی یونیورسٹی کے دو بلوچ طلبائکی جبری گمشدگی کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی گئی اور مظاہرہ کیے گئے،کراچی پریس کلب کی سامنے احتجاجی دھرنا تیسرے روز احتجاجی مظاہرے میں تبدیل ہوگیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سینکڑوں کی تعداد میں خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی۔مظاہرین نے کراچی ہریس کلب سے سندھ اسمبلی تک مارچ کرنے کی کوشیش کی تاہم سندھ پولیس نے مظاہرین کو سندھ اسمبلی کے قر یب فوارہ چوک کے مقام روک دیا، جہاں مظاہرین نے دھرنا دے دیا۔بالآخر مظاہرین تمام رکاوٹوں کو عبور کر کے سندھ اسمبلی کے سامنے پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔ جہاں سندھ حکومت اور سیکیورٹی اداروں کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
احتجاجی مظاہرہ لاپتہ طلبا کے لواحقین کی اپیل پر کیا گیا۔ مظاہرے کو بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی، وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز، انسانی حقوق کی تنظیمیں اور ترقی پسند طلبا تنظیموں کی حمایت حاصل تھی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
واضح رہے کہ لواحقین کی اپیل پر بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں بھی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے لاپتہ طلبا کی جبری گمشدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔آخری اطلاع تک سندھ اسمبلی کے سامنے دھرنا جاری ہے۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ لاپتہ بلوچ طلبا کی بازیابی تک سندھ اسمبلی کے سامنے دھرنا جاری رہے گا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago