عالمی

پاکستان: جھنگ انتظامیہ نے گردوارہ ٹبہ نانکسر کو کیوں کیا سیل؟

جھنگ( پاکستان)،6 جنوری

ضلع جھنگ کے علاقے نانکسر میں واقع گوردوارہ ٹبہ نانکسر کو ڈسٹرکٹ ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کے حکم پر کو سیل کر دیا گیا ہے۔ سیل کرنے کی کارروائی 3 جنوری کو  عمل میں آئی۔

موقع پر پہنچے جھنگ کے سماجی کارکن سردار جسپال سنگھ اور روٹری کلب کے عہدیداران نے بتایا کہ پہلے گرو نانک دیو جی سے منسلک خستہ حال گرودوارہ ٹبہ نانکسر تقسیم کے بعد چند سال تک بند رہا۔بعد ازاں گوردوارہ صاحب کے نام پر 17 کنال اراضی اور 20 ملحقہ مکانات پر مقامی لوگوں نے ناجائز قبضہ کر لیا۔

 جسپال سنگھ نے یہ بھی کہا کہ گرودوارہ صاحب کے اندر تجاوزات کرنے والوں کی طرف سے مویشیوں کو طویل عرصے سے باندھا جا رہا تھا اور کچھ کمروں میں مویشیوں کا چارہ/گوبر ذخیرہ کیا جا رہا تھا۔  انہوں نے کہا کہ گوردوارہ صاحب کی عمارت کو عارضی طور پر سیل کر دیا گیا ہے جب انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے گوردوارہ صاحب کی عمارت کی مزید بے حرمتی کو روکنے کی اپیل کی تھی۔

جسپال سنگھ کے مطابق گردوارہ صاحب کی عمارت کو روٹری کلب انٹرنیشنل کے تعاون سے دوبارہ تعمیر کیا جائے گا اور اس میں ایک سرکاری ڈسپنسری اور پانی صاف کرنے کا پلانٹ ہوگا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago