Categories: عالمی

پاکستان اور افغان وزرا کی شیخ السدیس سے ملاقات، علما کانفرنس کے نتائج پر تبادلہ خیال

ریاض،12جون(انڈیا نیرٹیو)

سعودی عرب کی صدارت عامہ برائے الحرمین الشریفین کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس سے جمعہ کے روز پاکستان کے وزیر مذہبی امور پیر ڈاکٹر نور الحق قادری اور افغانستان کے وزیر حج واوقاف ورہنمائی شیخ محمد قاسم حلیمی نے ملاقات کی ہے۔اس موقع پر المسجد الحرام کے امام وخطیب شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید، مملکت میں متعین افغان سفیر احمد جاوید مجددی، او آئی سی میں افغان سفیر ڈاکٹر شفیق اور پاکستانی اسلامی نظریاتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر قبلہ ایاز بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر السدیس نے پاکستان اور افغانستان کے وزرا کو افغانستان اعلان امن کانفرنس کے مثبت فیصلوں پر مبارکباد پیش کی۔

ڈاکٹر السدیس نے اس موقع پر کہا کہ شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے افغانستان میں امن و امان قائم کرانے کے لیے متحارب فریقوں کے درمیان مصالحت کی حمایت، افغان بحران کے جامع پائیدار حل کے لیے جو کاوشیں کیں وہ قابل قدر ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی تاریخ رہی ہے کہ اس نے ہمیشہ دہشت گردی و انتہا پسندی کی مخالفت، مسلمانوں کے مسائل کے حل، دین اسلام کی رواداری، میانہ روی، اعتدال پسندی اور امن وسلامتی کے اصولوں کی آبیاری اور مسائل کے سیاسی حل اپنانے کے لیے ہمیشہ کوشش کی ہے۔

ڈاکٹر السدیس نے کہا کہ مکہ السلام کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ کانفرنس کی تاریخی کامیابی کا ثبوت ہے۔ قومی مصالحت تک رسائی قدر مشترک پر اتفاق رائے اور نکتہ ہائے نظر کو قریب لانے میں علما کا کردار اہم ہے۔ علما کی ذمہ داری ہے کہ وہ امن و استحکام کے فروغ کے لیے کام کریں۔ اس امر کو یقینی بنائے کہ تشدد کا کسی مذہب، کسی قومیت یا تمدن یا نسل سے کوئی تعلق نہیں۔صدارت عامہ برائے الحرمین الشریفین کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے کہا کہ ہر طرح کی دہشت گردی اور انتہا پسندی سے پیدا ہونے والا تشدد، شہریوں پر حملے اور خودکش حملے اسلام کے بنیادی عقائد کے منافی ہیں۔ انہوں نے افغانستان میں امن و امان کے قیام اور مصالحت کی سرپرستی کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ڈاکٹر السدیس نے افغان علما سے کہا کہ وہ اتحاد واتفاق کا ماحول بنائیں۔ تفرقہ وانتشار سے دور رہیں اور دونوں کو دور رکھیں۔ امن واستحکام کے قیام پر زور دیں۔ رواداری اور مصالحت کی ترغیب دیں۔ اختلافات، لڑائی جھگڑوں اور کشمکشوں سے دور رہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہ مکرمہ میں پاکستان اور افغانستان کے منتخب علما کی جانب سے افغانستان میں قیام امن کے تاریخی اعلان کی حمایت افغان بحران کے حل کی جہت میں خوش آئند اقدام ہے۔

المسجد الحرام کے امام وخطیب شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید نے اس موقع پر کہا کہ مسجد الحرام کے پہلو سے افغانستان میں ”اعلان السلام“ پر دستخط تاریخی عمل ہے۔ پاکستانی وزیر مذہبی امور نے افغانستان میں امن واستحکام کے لیے تاریخی اور غیر متزلزل موقف پر شاہ سلمان اور ولی عہد کے لیے قدر ومنزلت کا اظہار کیا۔ افغان وزیر نے کہا کہ سعودی عرب نے افغان عوام میں مصالحت کے لیے پاکستان اور افغانستان کے منتخب علما کو متحد کر کے مبارک کام کیا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago