Categories: عالمی

پاکستانی سوشل میڈیا ہینڈلز نےنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے تنازع پر جعلی خبریں پھیلائی

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پیغمبراسلام سے جڑے  تنازعات سے متعلق    بیشتر جعلی خبریں پاکستانی سوشل میڈیا ہینڈلز  کے ذریعہ  پھیلائی گئیں۔ یہ انکشاف ڈیجیٹل فرانزک ریسرچ اینڈ اینالیٹکس سینٹر ( ڈی ایف آر اے سی)کی ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ ان تمام مہمات سے ایک خاص بات معلوم ہوتی ہے کہ ان مہمات کا ایک بڑا ذریعہ پاکستان سے ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
رپورٹ میں اس حوالے سے خصوصی ہینڈلز اور ٹوئٹر ہیش ٹیگز کی نشاندہی کی گئی ہے۔ایک لائیو ٹیلی ویژن مباحثے کے دوران نوپور شرما کے پیغمبر اسلام کے بارے میں تبصرے نے ایک بین الاقوامی تنازعہ کو جنم دیا جب کئی مسلم ممالک نے ہندوستان کے خلاف اس معاملے پر سوالات اٹھائے۔ جس کے بعد بی جے پی نے نوپور شرما کو پارٹی کی بنیادی رکنیت سے معطل کر دیا، جب کہ حکومت کا کہنا ہے کہ نوپور شرما کے تبصرے حکومت کے موقف کی عکاسی نہیں کرتے۔ اس کے علاوہ کئی مسلم ممالک نے بھی ہندوستانی مصنوعات کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا تھا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ بہت سے سوشل میڈیا صارفین اس عرصے کے دوران جعلی اسکرین شاٹس شیئر کرکے جعلی خبریں پھیلاتے   رہے۔ سب سے زیادہ وائرل ہونے والا ایک دعویٰ تھا کہ انگلش کرکٹر معین منیر علی نے انڈین پریمیئر لیگ کے بائیکاٹ کی اپیل کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے نوپور شرما سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ دعویٰ غلط تھا۔اس کے ساتھ ہی رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ عمان کے مفتی اعظم شیخ احمد بن حمد الخلیل نے ہندوستانی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ جب کہ انہوں نے نوپور شرما کے ریمارکس پر تنقید کی، لیکن یہ دعویٰ کرنا گمراہ کن ہے کہ انہوں نے بائیکاٹ انڈیا کا رجحان شروع کیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
تجزیہ میں دعویٰ کیا گیا کہ اس وقت ٹوئٹر پر ٹرینڈ ہونے والے ہیش ٹیگز کے ساتھ بات چیت کرنے والوں کے پروفائلز کا جائزہ لیا گیا اور معلوم ہوا کہ 7000 سے زائد اکاؤنٹس پاکستان سے تھے۔ تقریباً 3,000 صارفین کا تعلق سعودی عرب سے تھا، 2,500 کا تعلق ہندوستان سے تھا، 1,400 کا تعلق مصر سے تھا اور 1,000 سے زیادہ کا تعلق امریکہ اور کویت سے تھا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago