Categories: عالمی

ریاض میں تعینات پاکستانی سفیرمعطل،6 سفارتی افسرپاکستان طلب

ریاض میں تعینات پاکستانی سفیرمعطل،6 سفارتی افسرپاکستان طلب

اسلام آباد،30اپریل(انڈیا نیرٹیو)

پاکستان کی وزرات خارجہ نے سعودی دارالحکومت الریاض میں متعیّن سابق سفیر کو معطل کردیا ہے اور سفارت خانے کے چھے افسروں کو عوامی شکایات کے بعد پاکستان واپس بلا لیا ہے۔دفتر خارجہ نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ”وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب میں مقیم تارکِ وطن پاکستانیوں کی شکایات کی تحقیقات کا حکم دیا ہے اور اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی اس تمام معاملے کا جائزہ لے گی۔“بیان کے مطابق ”جن سفارتی افسروں کو واپس طلب کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، وہ سفارت خانے کے ڈپلومیٹک ، کمیونٹی ویلفیئر اورقونصلر شعبوں میں کام کررہے تھے۔“

دفتر خارجہ نے مزید کہاہے کہ ”حکومت پاکستان سمندرپار پاکستانیوں کی فلاح وبہبود کو بڑی اہمیت دیتی ہے۔عوامی خدمات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برتی جاتی ہے تو اس معاملے میں کوئی رورعایت نہیں برتی جائے گی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی تمام سفارتی مشنوں کے کام کی خود نگرانی کرتے ہیں۔“”دنیا بھر میں پاکستان کے مشنوں کو یہ دائمی ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ اپنے اپنے دائرہ اختیار میں رہنے والی پاکستانی کمیونٹی کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں مہیا کریں۔“وزیراعظم کے دفتر نے الگ سے ایک بیان جاری کیا ہے اور اس میں کہا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم تارک پاکستانیوں کی شکایات کا وزیراعظم نے سخت نوٹس لیا ہے اور سعودی عرب میں سفارت خانے اور قونصل خانوں میں تعینات افسروں کی کارکردگی ، رویّے اور کردار پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔انھوں نے وزیراعظم معائنہ کمیشن کو اس معاملے کی تحقیقات کی ذمے داری سونپی ہے اور اس کو 15 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔وہ سفارتی عملہ کے پاکستانی مزدوروں سے ناروا رویے،بدسلوکی اور بھتاخوری کی شکایات کی تحقیقات کرے گا۔بیان میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں پاکستان کے سابق سفیر راجاعلی اعجاز کو معطل کردیا گیا ہے۔سفارت خانے اور قونصل خانوں میں عوامی خدمات پر مامورعملہ کو واپس بلا لیا جائے گااور اس کی جگہ نیا عملہ بھیجنے کے لیے فوری طور پر کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

دریں اثناءسعودی عرب میں پاکستان کے نئے سفیر ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے الریاض میں سعودی وزارت خارجہ میں چیف پروٹوکول افسر کو اپنی سفارتی اسناد پیش کردی ہیں اور اس کے بعد اپنے سفارتی فرائض سنبھال لیے ہیں۔واضح رہے کہ بنک دولت پاکستان کے فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے نوماہ کے دوران میں بیرون ملک سے ترسیلات زرمیں سعودی عرب میں مقیم پاکستانی تارکینِ وطن کا حصہ سب سے زیادہ رہا ہے۔انھوں نے جولائی2020ءسے مارچ 2021ءتک 5 ارب 70 کروڑ ڈالر سعودی عرب سے پاکستان میں بھیجے تھے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago