Categories: عالمی

مصر کی دعوت پر فلسطینی جماعتیں قاہرہ میں اجلاس منعقد کرنے پر تیار

فلسطینی دھڑوں کی قیادت نے مصر کی طرف سے قاہرہ میں اجلاس منعقد کرنے کی دعوت قبول کر لی ہے جس کے بعد فلسطینی قیادت آئندہ جمعرات اور جمعہ کو رفح کراسنگ کے راستے مصر روانہ ہوگی۔ اس امر کا اظہار ذرائع نے العربیہ اور الحدث چینلز سے خصوصی گفتگو میں کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینی دھڑوں میں مصر کی نگرانی میں مذاکرات آئندہ ہفتے کے روز قاہرہ میں ہوں گے۔ بات چیت کا دور اتوار کے روز بھی جاری رہے گا۔ اجلاس میں فلسطینی وزارت ہاؤسنگ کا ایک وفد سیکریٹری تعمیرات ناجی سرحان کی قیادت کاروباری شخصیات کا ایک وفد بھی اجلاس میں شرکت کرے گا۔ اجلاس کا مقصد غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کا عمل شروع کرنے کے لیے اقدامات کا جائزہ لینا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مصر فلسطین کی بدلتی صورت حال اور اسرائیل کے سامنے قیدیوں کے تبادلے کے لیے حماس اور تل ابیب درمیان ہونے والی متوقع ڈیل کی نگرانی کرے گا۔ گزشتہ ہفتے مصری حکومت نے فلسطینی دھڑوں پر قاہرہ میں اجلاس منعقد کرنے اور غزہ کی تعمیر نو کے لیے مشترکہ موقف اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

مسئلہ فلسطین کے حوالے سے سعودی عرب کی مدد ، تاریخی حقائق پر مبنی دستاویزی فلم جاری

سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز پبلشنگ ہاوس نے ایک نئی دستاویزی فلم جاری کی ہے۔ اس میں مملکت کے بانی فرماں روا کے دور سے مسئلہ فلسطین کی معاونت میں سعودی عرب کی مدد اور فلسطینی قوم کے لیے سپورٹ کے حوالے سے تاریخی ریکارڈ پیش کیا گیا ہے۔

دستاویزی فلم میں سعودی عرب کی جانب سے مسئلہ فلسطین کی مختلف سطحوں (سفارتی، اقتصادی اور حربی) پر معاونت اور سپورٹ پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ ساتھ ہی واضح کیا گیا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کا آغاز 1936ءکی ہڑتال کے بعد بیت المقدس کے مفتی امین الحسینی کی جانب سے شاہ عبدالعزیز کو بھیجے گئے مراسلوں کے بعد ہوا۔

مفتی امین الحسینی کی جانب سے خطوط میں مدد کے مطالبے پر شاہ عبدالعزیز نے جواب میں لکھا کہ "فلسطین میری آنکھ کی پتلی ہے ، اس سے دست بردار ہونا ممکن نہیں ، یہودی فلسطین میں جو بھی کچھ کریں گے اس پر خاموش نہیں رہا جا سکتا‘۔سال 1945میں بحری جہاز پر امریکی صدر فرینکلن روزویلٹ کے ساتھ ہونے والی تاریخی ملاقات میں مسئلہ فلسطین شاہ عبدالعزیز کی اولین ترجیحات میں سرفہرست تھا۔ ملاقات میں انہوں نے صہیونیوں کی تمام کارستانیوں اور وعدوں کو مسترد کر دیا۔

اسی طرح 1947میں فلسطین کے تقسیم کے فیصلے پر سعودی عرب کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔ اس کی عکاسی مملکت کے خطیبوں اور عوام کی جانب سے صہیونیوں کی کارروائیوں کی بھرپور مذمتی مواقف کی صورت میں ہوئی۔عوام نے مسجد اقصیٰ اور اپنے عرب بھائیوں کی نصرت کے واسطے دل کھول کر عطیات پیش کیے۔

اسی طرح شاہ عبدالعزیز نے رضاکاروں اور جنگجووں کی تیاری اور ان کو ہتھیاروں سے لیس کرنے کا حکم جاری کیا۔ مملکت میں عدلیہ کے سربراہ شیخ عبداللہ بن حسین آل الشیخ نے فلسطین کی نصرت کے لیے ایک بیان جاری کیا۔ بیان میں انہوں نے باور کرایا کہ اس مسئلے کی نصرت کے لیے کام کرنا اور اسلامی مقامات مقدسہ کی حفاظت کرنا شرعی فریضہ ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago